Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیٹ مڈلٹن شہزادہ ہیری سے صلح کیلئے شہزادہ ولیم پر دبائو ڈال رہی ہیں: شاہی ذرائع کا دعویٰ
    • بھارتی فورسز نے ترال پلوامہ میں نظربند کشمیری کا رہائشی مکان تباہ کردیا
    • اوکاڑہ’ پولیس مقابلے میں 51 مقدماتمیں ملوث ڈاکو ہلاک، 2 فرار
    • پنجاب میں سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 4صنعتی یونٹس اور بھٹے سیل
    • ملتان:وینڈر شکرقندیوں کو ترتیب دینے کے بعد گاہکوں کی راہ تک رہا ہے۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مجرم شاہد کو 14 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
    • ضلع بھر میں قائم سرکاری مراکز صحت کی حالت زار، مریض ذلیل و خوار ہونے پر مجبور
    • ٹھیکیدار اور سینیٹیشن عملے کی ملی بھگت، جگہ جگہ گندگی،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
    • ممنوعہ غیر ملکی ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
    • تھانہ سول لائنز گوراقبرستان میں چور کیبل چوری کرتے ٹریکٹر سمیت گرفتار
    • راولپنڈی،2 منشیات سپلائر گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • پشاور:کے پی گورنر فیصل کریم کنڈی اینٹی انکروچمنٹ کارروائیوں کو کنڈی گھڑی قمر دین میں کھڑے دیکھ رہے ہیں۔
    • پولیس کی جوئے کے اڈے پر ریڈ، 5 ہزار 140 نقدی ایک گاڑی 2 موبائل فون برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • اسپیلنگ بی مقابلے کا جی آر-6 کیمپس میں کامیاب انعقاد
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
    • مری میں لین دین کے تنازع پر چھری کے وار سے ایک شخص زخمی
    • سی سی ڈی چکوال کی کارروائی، ڈکیتیوں میں ملوث ملزما ن گرفتار
    • گیارہویں جماعت کے طالبعلم ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش
    • تھانہ جاتلی، 6 سال پرانا اغوا کا کیس ٹیکنیکل بنیادوں پر حل، مغویہ بازیاب جاتلی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جانورذبح کرنے کامسنون طریقہ اورکھالوں کی حفاظت

    By Daily Khabrainاگست 14, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عید الاضحی پرجانورقربان کرنا مسلمانوں کے لیے بہت اجروثواب کا باعث ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق عید کے روز نمازعید کے بعد قربانی کاخون بہانے (جانورذبح کرنے) سے زیادہ مقبول کوئی عمل نہیں۔ اس لیے تمام صاحب حیثیت مسلمان جو جانور قربان کرنے کی استطاعت رکھتے ہوں،وہ کوشش کرتے ہیں کہ بہترسے بہتر جانورذبح کرکے سنت ابراہیمی اداکی جائے۔پاکستان بھرمیں دیہاتی علاقوں میں بالعموم اورشہری علاقوں میں بالخصوص جانورذبح کرنے کاکام قصاب حضرات کے ذمہ ہے جوکہ عام طورپر ناخواندہ یانیم خواندہ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ قصاب حضرات صحت کے بنیادی اصولوں سے نابلد ہوتے اورمجبوراً یہ پیشہ اختیارکرلیتے ہیں۔ قصاب حضرات کی کم علمی اورناقص حکمت عملی کے باعث کبھی توجانورکاگوشت غذائیت سے بھرپورنہیں رہتا اورکبھی جانورکی کھال خراب ہوجاتی ہے۔ مثلاً اگرذبح ہونے سے پہلے جانورخوفزدہ ہوجائے تواس کے جسم میں ایک مادہ (ہسٹامین)خارج ہوتاہے جوخون میں شامل ہوکر سارے جسم میں پھیل جاتاہے جس کے باعث جانورکی نبض سست پڑجاتی ہے اس حالت میں ذبح کرنے سے جانورکاخون مکمل طورپر جسم سے خارج نہیں ہوپاتا اورگوشت کارنگ گہراسرخ ہوجاتاہے جوگوشت کی کوالٹی اوراس کے معیار کوکم کردیتاہے۔ جانورکودرست اندازمیں ذبح نہ کرنے سے یاحرام مغز کو جھٹکادیکر مروڑنے یاتوڑنے سے فوراً دماغی موت واقع ہوجاتی ہے۔اس سے دماغی سیال مادہ فوراً خارج ہوجاتاہے جس سے ہسٹامین اور اینڈرینالین کاتوازن بگڑجاتاہے۔ جانورصدمہ کی کیفیت میں مبتلاہوجاتاہے اورحرام مغز کارابطہ منقطع ہوجانے کے باعث دماغی موت ہوجاتی ہے۔نتیجتاً جسم سے خون مکمل طورپر خارج نہیں ہوپاتااور بڑی مقدارمیں خون جسم میں رہ جاتاہے۔ اسلامی تعلیمات میں خون سے آلودہ گوشت کی سختی سے ممانعت ہے نیزانسانی نظام انہضام میں ہیموگلوبن ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے جوکہ خون کالازمی جزوہے۔ اس لیے جانورکوذبح کرتے وقت احتیاط لازم ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اوراینڈرینالین کاتوازن نہ بگڑ سکے۔
    جانورذبح کرنے سے قبل جن امورکو پیش نظررکھناضروری ہے۔
    * ذبخ کرنے سے پہلے جانورکو پانی دکھایاجائے تاکہ وہ بقدر ضرورت پی لے۔
    * ایک جانورکے سامنے دوسرے جانورکو ذبح نہ کیاجائے۔ ایساکرنے سے جانورخوفزدہ ہوجاتے ہیں۔
    * ذبح کرنے سے پہلے چھری کواچھی طرح تیز کیاجائے۔
    * جانورکولٹانے یاگرانے کے لیے بھگانا،تھکانا یاتنگ کرنے درست نہیں۔
    * جانورکوقبلہ رخ بائیں پہلوپر لٹایاجائے اوراس کی ٹانگیں رسی رغیرہ سے باندھ لینی چاہئیں۔
    جانورکو ذبح کرنے کابہترین طریقہ یہی ہے کہ جانورکو کسی تیز دھارآلہ سے ذبح کیاجائے اورذبح کرنے کے جانورکوخون مکمل طورپر بہنے دیاجائے۔ جانورذبح کرنے والے شخص کو یہ احتیاط پیش نظررکھناضروری ہے کہ عقدہ(گھنڈی )سے اوپر چھری نہ چلائے اورجن چاررگوں کاکاٹناضروری ہے ان میں سے کم ازکم تین ضرورکاٹے ان میں ایک سانس کی نالی اوردوسری غذا کی نالی اوردورگیں ان کے آس پاس گردن کے منکے کے دائیں اوربائیں ہیں جن میں خون جاری رہتاہے۔ ان چاروں رگوں بشمول شہہ رگ کاکاٹناضروری ہے تاہم اگرتین رگیں کٹ جائیں توبھی جانورحلال ہوجائے گا۔ ذبح کئے جانے کے بعد جب تک جانورکی جان مکمل طورپر نہ نکل جائے اس وقت تک نہ تواس کی کھال اتاریں اور نہ ہی اس کے کسی عضو کو کاٹیں۔ جانورکاپیٹ چاک کرنے کے بعد گردن تن سے جداکی جاسکتی ہے۔ جانورکے جسم سے حتی الوسع تمام خون نکل جاناچاہئے۔ ذبح کے 5سے7منٹ بعد جانورکو جھنجھوڑ کرچیک کیاجاسکتاہے کہ اس کی جان مکمل طورپر نکل چکی ہے۔ اس کے فوراًبعد جانورکی کھال اتارنی شروع کردینی چاہئے۔ ذبح کئے جانے والے جانوروں کی کھالیں وطن عزیز کے لیے زرمبادلہ کاذریعہ بنتی ہیں اس لیے اقتصادی لحاظ سے جانوروں کی کھالوں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ احتیاط سے اتاری گئی کھالیں مارکیٹ میں اچھے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ جبکہ مارکیٹ میں ایسی کھال کی قیمت نسبتاً کم ملتی ہے جس پر مہندی یاکوئی اوررنگ لگاہو یاجس پر چھری کے کٹ لگے ہوں یابغیرنمک کے زیادہ دیر تک رکھنے سے ناقص ہوچکی ہو۔ گزشتہ سالوں کے تجربات ومشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے اس مرتبہ کھالوں کی حفاظت کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے تاکہ کھالوں کے ضیاع کوکم سے کم کیاجاسکے۔ عوام الناس کو کھالوں کی حفاظت سے متعلقہ امور سے روشناس کرواکے کثیرزرمبادلہ کوضائع ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔ عیدالاضحی قریب ہے فرزندان اسلام اسلامی تعلیمات کے تحت اس مرتبہ بھی لاکھوں جانور کوراہِ خدا ذبح کرکے اہم اسلامی فریضہ اداکریں گے۔ عید کے موقع پر پیشہ ورقصابوں کے علاوہ موقع پرست لوگ بھی یہ پیشہ اختیارکرلیتے ہیں اورہزاروں کھالوں کواپنی نہ تجربہ کاری کے باعث خراب کردیتے ہیں اورملک وقوم کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ذراسی احتیاط اورذمہ داری سے اس کثیرزرمبادلہ کے نقصان میں کمی لائی جائے۔ عید کے موقع پر جہاں قصاب بھائیوں کااولین فرض ہے کہ جانورذبح کرتے اوراس کی کھال اتارتے وقت احتیاط سے کام لیں یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم فوری طورپر کھال کونمک لگاکر پھیلادیں۔ جانور کی کھال کوشاپرمیں ڈال کر گھرمیں زیادہ دیرنہ رکھیں۔ قربانے کرنے والے حضرات کو چاہئے کہ کھال اتارنے کے فوراً بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کردیں تاکہ کھال کوخراب اورضائع ہونے سے بچایاجاسکے۔قصاب بھائیوں کو چاہئے کہ جانورذبح کرنے والے اوزارتیز اورموزوں سائز اورشکل میں تیارکروائیں تاکہ ذبح شدہ جانورکا گوشت اورکھال ضائع ہونے سے بچ سکے نیز کھال گول نوک والی چھری سے اتارنی چاہئے تاکہ اس میں کٹ نہ لگیں۔ جانورذبح کرنے کے فوراً بعد کھال آسانی سے اتر جاتی ہے جبکہ دیر کرنے سے اسے کھینچ کراتارناپڑتاہے جس سے اس کی کوالٹی متاثرہوتی ہے۔ کھال اتارتے وقت احتیاط کرنی چاہئے تاکہ اس کے ساتھ گوشت اورچربی وغیرہ نہ اترے اس سے کھال زیادہ عرصہ تک محفوظ نہیں رہ پاتی۔ کھال اتارنے کے فوراً بعد اسی اچھی طرح نمک لگادیناچاہئے ایساکرنے سے کھال خراب نہیں ہوتی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کے ترقیاتی اقدامات’ داتا دربار کے اطراف کا منظر تبدیل

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.