لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کااجلاس آج صبح 10 بجے اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان سے اسپیکر رانا محمد اقبال حلف لیں گے، نومنتخب ارکان کی مدد کے لیے اسمبلی کے احاطے میں آفیسرز تعینات ہوں گے جب کہ ارکان اسمبلی کو حلف کے بعد آئین اور اسمبلی قواعد کی کتابیں فراہم کی جائیں گی۔
سپیکر کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،نو منتخب ارکان کی حلف برداری

