جکارتہ(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں کراٹے کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔پاکستان کی 19 سالہ نرگس نے کراٹے میں 68 کلوگرام سے زائد کٹیگری کے مقابلے میں نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے شکست دیکر کانسی کاتمغہ جیتا جب کہ پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کرچکی ہے۔ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے، اولمپک تک کوالیفائی کرکے پاکستان کاسبز ہلالی پرچم بلندکرنا خواب ہے۔ نرگس نے گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساو¿تھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
