جکارتہ (اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی باکسر نقیب اللہ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں بدھ کو کھیلے گئے باکسنگ کے مینز 56 کلوگرام بینٹم ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں چینی باکسر نے پاکستانی باکسر نقیب اللہ کو 5-0 پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، شکست کے ساتھ ہی نقیب اللہ طلائی تمغے کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئے۔
