تازہ تر ین

بھارت کو فاشسٹ حکومت کا سامنا ہے:معروف خاتون ادیبہ اروندَھتی رائے

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی مشہور خاتون ادیبہ اور دانشور اروندَھتی رائے نے بائیں بازو کے دانشوروں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔جرمن ریڈیو کو انٹرویومیں انہوں نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ مودی حکومت ملکی دستور کی ہیت تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ایک منظم انداز میں اپنے مخالفین، لبرل دانشوروں اور اقلیتی گروپ کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس وقت ہزاروں افراد ماو¿ نواز باغیوں کے شبے میں جاڑ کھنڈ، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش میں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالے جا چکے ہیں۔رائے کے مطابق پہلے مقامی آبادیوں کو ماو¿ نواز کا لیبل دے کر حراست میں لیا گیا اور ا±ن کی حمایت میں بولنے پر دلت کمیونٹی کے افراد کو بھی جیلوں میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی سماجی کارکن اور ناول نگار کے مطابق یہ بے نام لوگ اس قابل بھی نہیں کہ اپنی رہائی یا ضمانتوں کے لیے کسی وکیل کا انتظام کر سکیں اور نہ ہی ان کے خاندانوں میں کوئی ہے جو پریس کانفرنس میں حقیقت میڈیا کو بیان کر سکے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain