تازہ تر ین

عامر خان سیمویل وارگس کیخلاف آج رنگ میں اتریں گے

لندن (آئی این پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کل ہفتے کو کینیڈین باکسر کیخلاف رنگ میں اتریں گے،فائٹ برمنگھم میں ہوگی۔عامر خان کینیڈا کے باکسر سیمویل وارگس کا مقابلہ کریں گے۔ باکسر عامر خان کیرئیر کی چھتیس میں سے بتیس فائٹ جیت چکے ہیں۔ سابق این سی سی ویلٹرویٹ چیمپیئن نے چونتیس مقابلوں میں سے انتیس جیتے اور تین میں شکست ہوئی۔برطانوی باکسر نے رواں سال اپریل میں باکسر فل لو گریکو کو صرف چالیس منٹ میں ناک آٹ کردیا تھا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی اگلی فائٹ کیلئے فلپائنی باکسر مینی پیکیا سے بات چیت جاری ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain