Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستانی صدارتی ایوارڈ یافتہ باکسر آج کل کس حالت میں ہے ،دیکھ کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے

    By Daily Khabrainستمبر 13, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(ویب ڈیسک)تمام ترقی یافتہ معاشروں میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں کرکٹ کے علاوہ تمام کھیلیں جس طرح سے نظر انداز ہو رہی ہیں انکی مثال نہیں ملتی،عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں ہمارے قومی ہیروز نے ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا لیکن بدلتے حالات نے وقت کا دھارا ہی بدل دیا اور آج بھی ملک میں کئی ایسے قومی ہیروز موجود ہیں جنہوں نے ملک کا نام توضرور روشن کیا لیکن اب حکومتی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ایسا ہی ایک قومی ہیرو جس نے نصف صدی باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کیا تاہم اب حالات کے جبر نے اسے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے اور وہ پشاور کے ایک کچے مکان میں رہتے ہوئے 15 ہزار کی نوکری کر کے اپنے دن پورے کرنے پر مجبور ہے۔ پشاور کا لیجنڈ باکسر لال سعید نے منیلا ،ہانگ کانگ ،کوالمپور اور دنیا بھر میں 50 سال تک ملک و قوم کا نام روشن کیا اور کئی ایوارڈ جیتے آج حالات کے جبر نے اس کی زندگی دکھوں سے بھر دی ہے اور وہ انتہائی کسمپرسی میں زندگی بسرکررہے ہیں جبکہ حکومتی سطح پر ان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے،نصف صدی تک باکسنگ میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والا عظیم قومی ہیرو لال سعید کو حالات کے جبر نے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا ہے۔لال سعید نے بین الاقوامی مقابلوں میں کئی ایوارڈز ملک کے نام کئے جبکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا ،بڑھاپے میں لال سعید سفید بالوں کے ساتھ بزرگی کی حالت میں بھی باکسنگ کے کھیل سے جڑے ہوئے ہیں اورزندگی کی گاڑی چلانے کے لئے پشاور کے نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دیتے ہیں،انہیں کوچنگ کے 15 ہزار ملتے ہیں جو ایک نائب قاصد کی تنخواہ سے بھی کم ہیں۔لال سعید کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ایک کچے مکان میں رہتا ہوں ،میرے مالی حالات تو وہی ہیں،مانگا تو نہیں جاتا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کئی ایوارڈ اور میڈل جیتے ،حکومت نے مجھے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا لیکن یہ ایوارڈ میں کھا تو نہیں سکتا اور نہ ہی ان سے میرا یا میرے بچوں کا پیٹ بھرتا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں جن لوگوں کو ملک کی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی،نشان امتیاز یا ہلال امتیاز وغیرہ سے نوازا گیا، وہ اب کن حالات کا شکار ہیں اور کیسی غربت اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ؟اور یہ اعزازات ا±ن کے کسی کام کے نہیں اور نہ ہی حالات کی بہتری میں مددگار ہیں،ان کا خاندان حکومتی داد رسی نہ ملنے پر گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہے،لال سعید قومی ہیرو ہیں تحریک انصاف کی حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک کے ایسے قومی ہیروز کی قدر کرتے ہوئے ان کی مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.