Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو اسپن بولنگ مسائل کا سامنا

    By Daily Khabrainستمبر 13, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (ویب ڈیسک)دبئی اور ابوظہبی میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میلے میں اسپنرز ٹیموں کی امیدوں کا محور دکھائی دے رہے ہیں۔مستقل کپتان ویرات کوہلی کی جگہ بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے روہت شرما کو اسپن بولنگ کے شعبے میں چار اسپنرز کی خدمات حاصل ہیں جن میں اکسر پٹیل، کلدیپ یادیو، چاہل اور کیدھر یادیو شامل ہیں۔اینجلو میتھیوز کی سری لنکن ٹیم میں 36 سالہ دلروان پریرا کی مدد امیلو افانسو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر مشرقی مرتضی بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں تجربے کار شکیب الحسن کے ساتھ نظام السلام اور مہدی حسن کے ساتھ دبئی پہنچے ہیں۔2019ء ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والی افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں چار اسپنرز کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہنچی ہے۔افغان ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود راشد خان، سمیع اللہ شنواری اور مجیب الرحمان کی خدمات حاصل ہیں۔ان تمام ٹیموں کے برعکس وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کے اسپن بولنگ شعبے کا تمام دارومدار آل راﺅنڈر لیگ اسپنر شاداب خان پر دکھائی دے رہا ہے۔22 ون ڈے میچوں میں 25.60 کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب کی مدد کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ محمد نواز خوش قسمت ہیں کہ آل راﺅنڈر عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ نہ پاس کر سکے اور 11 ون ڈے میں 13 وکٹیں لینے والے نواز سرفراز الیون کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔تاہم کارکردگی میں عدم تسلسل کے باعث ٹیم مینجمنٹ محمد نواز پر ماضی میں تو کم ہی بھروسہ کرتی دکھائی دی ہے۔دوسری جانب 266 ون ڈے میں شعیب ملک کی 156 وکٹیں ماضی کی بات ہے، حالیہ عرصے میں سابق کپتان کی بولنگ میں عدم دلچسپی اور کپتان کا بولنگ کے لئے ان کی جانب نہ دیکھنا خلاصہ کر رہا ہے کہ شاداب خان ہی امیدوں کا محور ہوں گے۔شعیب ملک نے دورہ زمبابوے کے پانچ ون ڈے میں صرف 18 اوورز کرائے، آخری بار سابق کپتان نے ون ڈے کرکٹ میں مکمل دس اوورز 11 نومبر 2015ءکو ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف کیے تھے۔اس تمام صورت حال میں ایشیا کپ میں اگر اسپنرز بیٹس مینوں کے لئے امتحان ثابت ہوئے تو ٹیم پاکستان کے لئے معاملات آسان نہیں ہوں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار

      بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے

      فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.