تازہ تر ین

جاپان میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ ، 69ہزار سو سال کی عمر تک پہنچ گئے

ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد 69 ہزار 785 ہوگئی۔ جاپانی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں 100 سال کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں گذشتہ سال کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے لے کر اب تک 100 برس کی عمر تک پہنچنے والوں میں 2 ہزار افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مستقبل میں جاپان میں معمر افراد میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہوں گی۔اس سلسلے میں پیر (17 ستمبر) کو جاپان میں ‘ایجڈ ڈے’ منایا جائے گا یعنی ا±ن افراد کا دن، جو 100 سال کی عمر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دن 100 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو جاپانی وزیراعظم شینز ایبے کی جانب سے مبارکباد کا خط بھی موصول ہوگا۔دنیا کے سب سے معمر شخص مسازو نوناکا کا تعلق بھی جاپان سے ہے، جس کی عمر 113 سال ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain