تازہ تر ین

منرل واٹر کیس چیف جسٹس نے آج کی سب سے عظیم بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان نے منرل واٹر کمپنیوں کی جانب سے پیش ہونے والے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی بار بڑے وکلا سے کہہ چکا ہوں کہ اب پے بیک کا وقت ہے ، بہت پیسہ بنالیا اب ملک کو کچھ لوٹائیے ، اب ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے کچھ چھوڑ کر جانا ہوگا۔ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منرل واٹر کیس کی سماعت کے دوران اعتزاز احسن نیسلے کی جانب سے پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بڑے وکلا اس طرح کے کیسز میں پیش ہوجاتے ہیں ، ہوسکتا ہے کہ ہم ایسے کیسز میں وکلا کے پیش ہونے پر پابندی لگادیں اور سپریم کورٹ خود ہی ایسے کیسز دیکھے۔سلمان اکرم راجا ایک اور منرل واٹر کمپنی کی جانب سے پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے انہیں مخاطب کرکے کہا تم کبھی کسی غریب بندے کا کیس نہ لڑنا، تم نے ہمیشہ بڑے لوگوں کے کیس لڑے ہیں، میں نے ایک معاملے میں آپ سے معاونت طلب کی اور آپ جنرل ایڈجرنمنٹ پر چلے گئے ، آپ صرف بڑی کمپنیوں کے کیس لڑتے ہیں۔ کئی بار بڑے وکلا سے کہہ چکا ہوں کہ اب پے بیک کا وقت ہے ، بہت پیسہ بنالیا اب ملک کو کچھ لوٹائیے ، اب ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے کچھ چھوڑ کر جانا ہوگا۔خیال رہے کہ سلمان اکرم راجا پاناما کیس میں نواز شریف کے وکیل تھے، اس کے علاوہ بھی وہ شریف خاندان کی جانب سے مختلف کیسز میں پیش ہوتے رہے ہیں، کچھ روز پہلے وہ شوگر ملز کیس میں بھی شریف خاندان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain