چکوال(ویب ڈیسک) ضلع کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چکوال کی ضلع کچہری کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی گاﺅں میراتھر سے ہے جو ایک مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت آئے تھے اور تمام افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔