لاہور(آئی این پی) مالی مشکلات کا شکار پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک اور مشکل میں پھنس گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے مناسب حکمت عملی نہ اپنائے جانے کے بعد فیڈریشن کا خزانہ اس وقت خالی پڑا ہے، حکام کا خیال تھا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں منظور ہونے والی 20 کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی تواس رقم سے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کر دیں گے تاہم ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد نگران وفاقی حکومت نے کروڑوں روپے کی یہ گرانٹ روک لی جس کے بعد مالی مسائل نے پی ایچ ایف کو بری طرح جکڑ لیا۔صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر نے ایشین گیمز سے قبل ہنگامی بنیادوں پر اپنے طور پر کچھ رقم کا انتظام کر کے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 8لاکھ میں سے 6 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کیں، رہ جانے والی 2لاکھ روپے کی رقم بعد میں ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اب ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھی ہر کھلاڑی کو2لاکھ روپے دینے باقی ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی کیمپوں کے موقع پر ٹیم کے ہر کھلاڑی کو یومیہ ایک ہزار روپے جب کہ انٹرنیشنل ایونٹس کا حصہ بننے کی صورت میں 150ڈالر روزانہ کے حساب سے ملتے ہیں۔کھلاڑیوں کا دبے دبے الفاظ میں کہنا ہے کہ قاسم ضیاءکے دور میں سینٹرل کنٹریکٹ دیے جاتے تھے تاہم یہ معاہدے بھی ختم کیے جا چکے ہیں جس کے بعد ہمارا سارا دارومدار انٹرنیشنل ٹورز کے موقع پر ملنے والی رقوم پر ہوتا ہے، واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے مالی حالات خراب ہو چکے ہیں۔، وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ قومی کھیل کو فوری طور پر خصوصی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ ہم معاشی تفکرات سے بالا ہو کر اپنے کھیل کی طرف توجہ دے سکیں۔
بریکنگ نیوز
- زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
- رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
- فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
- ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
- کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
- ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
- پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
- پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
- کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
- نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
- راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
- راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
- پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
- کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
- جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
- کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
