جھنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے بعد جھنگ سے تعلق رکھنے والا طالب علم کروڑ پتی نکل آیا، نوجوان ایف آئی اے کی زد میں، جے آئی ٹی نے طلب کر لیا، طالبعلم اکاو¿نٹ اور پیسوں سے لاعلم نکلا۔جھنگ کے علاقہ سیٹلائٹ کے رہائشی شخص کے اسد علی کے اکاو¿نٹمیں سترہ کروڑ تیس لاکھ روپے نکل آئے۔ جے آئی ٹی نے اکاو¿نٹ مالک کو طلب کر لیا اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔شہری کی شناخت محمد اسد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ کروڑ پتی نوجوان بی ایس سی کا طالب علم ہے۔ اکاو¿نٹ اور پیسوں سے لاعلم نوجوان کے پڑوسی کہتے ہیں کہ نوجوان شریف انسان ہے اور اس کا کوئی جرائم پیشہ عناصر سے تعلق نہیں ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
