تازہ تر ین

ٹی20پلیئرزٹیسٹ میں نہیں چل سکتے،فرحان نثار بلے بازوں کی غیرضروری شاٹس پر نیتھن لیون غالب آگئے،طاہرشاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا کہ جب ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہیں دی جائے گی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پلیئرز کا انتخاب کیا جائے گا تو اسی قسم کے کھلاڑی ملیں گے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے پلیئرز کی ٹیسٹ میں کوئی جگہ نہیں بنتی وکٹ پر جم کر کھیلنے والے پلیئرز کی ضرورت ہے۔امام ابھی اتنے بڑے پلیئر نہیں ۔ میرے خیال میں اظہر علی کو ریسٹ دینے سے امام کی واپسی ممکن ہے۔حفیظ کو توقعات پر پورا اترنا چاہئے۔سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ اسد شفیق انڈر پریشر ہو کر کھیلتے ہیں۔حفیظ غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کر ر ہے ہیں۔ آسٹریلیا نے بھارتی کوچ بلا کر سپنر ز کو پریکٹس کرائی جس سے آسٹریلین ٹیم کی کارکردگی میں اضافہ ہوا۔ایک زمانے میں ایم سی بی اور یوبی ایل کی ٹیم بہت تگڑی ہوتی تھی۔میرے خیال میں حفیظ کو ڈراپ کر دینا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain