Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں نو پارکنگ کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے
    • اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی جانے والی پرواز واپس موڑنے کے بعد بحرین کی صبح کی پرواز منسوخ کر دی
    • سوات میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق
    • گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا
    • روس نے ایک ہی روز میں یوکرین کے تقریباً 800 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
    • برطانیہ اور سویڈن یوکرین کو 16 طیارے فراہم کریں گے
    • فرانس کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر سکتا ہے
    • پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی
    • پاکستان بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
    • روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاؤنڈ کے مقابلے میں 4 روپے سستا
    • امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز پاکستان کی جانب روانہ
    • نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
    • تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا
    • امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی
    • ایبولا کے خدشے پر امریکا نے ڈی آر کانگو میں موجود شہریوں کی وطن واپسی روک دی
    • امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی تازہ لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا
    • ایرانی فوج کا دعویٰ، اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
    • امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
    • میانمار کے قریب دو کشتی حادثوں میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ
    • عراقی وزیراعظم الزیدی نے اربیل پر ڈرون حملے کی مذمت کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسڑیلوی کپتان نے بھی محمد عباس کو ورلڈ کلاس بولر قرار دیدیا

    By Daily Khabrainاکتوبر 19, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ابوظہبی(ویب ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کو ورلڈ کلاس بولر قرار دیدیا۔آسڑیلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں محمد عباس نے چار اننگز میں 17 وکٹیں لے کر کینگروز کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی۔جنوبی افریقی اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین نے محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بولر قرار دیا جب کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پیش گوئی کی کہ محمد عباس بہت آگے جائے گا۔عباس کی غیر معمولی بولنگ کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اور اب آسڑیلوی ٹیم کے قائد ٹم پین بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹم پین کا کہنا ہے کہ محمد عباس نے بہت متاثر کیا، یاسر شاہ نے بھی عمدہ بولنگ کی لیکن عباس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ٹم پین نے کہا عباس کی کامیابی کا بڑا رازان کی لائن اور لینتھ ہے، وہ ایک ایسا فاسٹ بولر ہے جو وکٹوں کے درمیان گیند کروا کر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔عثمان خواجہ کے سوال پر آسڑیلوی قائد کا کہنا تھا کہ چار سے پانچ ہفتے بائیں ہاتھ کے بیٹس مین کی کرکٹ کے میدان میں حاضری ممکن نہیں لگتی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال پہلے یواے ای میں ہم سری لنکا سے دونوں ٹیسٹ ہار گئے تھے تاہم اس بار آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی جیت ہر لحاظ سے خوش آئند ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میری کپتانی کو لے کر بڑی بات ہو رہی تھی لیکن خدا کا شکر ہے کہ بیٹنگ فارم ابوظہبی میں واپس آئی۔ٹیم سے متعلق سوال کے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہر گز نہیں، اچھا ہے کہ نئے لڑکوں کے ساتھ یہ ٹیم لارڈز پر انگلینڈ سے ٹیسٹ جیتی اور اب آسڑیلیا کو ہرایا ہے لیکن کئی شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہر لحاظ سے موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور ہر ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ ہمارے بلے باز اچانک سے اپنی وکٹیں گنوا بییٹھتے ہیں، یہ ایک اہم معاملہ ہے اور ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ یونس خان ہمیشہ کہتے تھے کہ ٹیسٹ میں جب بیٹنگ ملے، لمبا کھیلو، ہمیں اس بات کو اپنانا ہو گا۔بولنگ میں محمد عباس کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اکیلے عباس کافی نہیں ہوں، ہمیں ایک اور فاسٹ بولر درکار ہوگا جو ان کی طرح ہماری فاسٹ بولنگ کا بوجھ عمدہ انداز میں اٹھائے۔سرفراز احمد نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، گراﺅنڈ میں میری ذمہ داری ہے کہ نئے لڑکوں کے ساتھ کپتانی کروں، گراونڈ کے بعد سب کی اپنی زندگی ہے۔میچ فکسنگ کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ نئے آنے والے لڑکوں کو پی سی بی ہر سیریز سے پہلے مشکوک چیزوں سے اجتناب کرنے اور غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی بابت بتایا جاتا ہے، اس لئے جو غلطی کرئے گا خود اپنے کیے کا ذمہ دار ہوگا۔گراﺅنڈ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ کینگروز کھلاڑیوں نے ہمیں فیلڈ میں بہت تنگ کیا، بہتر یہی ہے کہ اس پر بات نہ کی جائے کیونکہ کھیل میں ہر کسی کا اپنا طریقہ ہوتا ہے، آپ ہر بات کا جواب صرف اپنے کھیل ہی سے دے سکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”

      "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.