تازہ تر ین

” ہیڈ کوچ گدھا ہے “ محسن خان ، مکی آرتھر میں لفظی گولہ باری

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑوں میں ایک اور تنازع سامنے آگیا ،محسن حسن خان اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر آمنے سامنے آگئے۔میڈ یا پر محسن خان کے تبصرے پر ناراض ہو کر ہیڈ کوچ نے چیئر مین پی سی بی کو شکایت کردی اور ساتھ ہی معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا۔محسن خان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بے وقوف اور گدھا کہا تھا جس پر مکی آرتھر نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ محسن خان اس وقت پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں اور اگر انہوں نے اپنے نازیبا الفاظ پر معافی نہ مانگی تو وہ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔ احسان مانی نے محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کے سربراہ تو مقرر کردیا مگر اب ہیڈ کوچ اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے درمیان اختلافات نے کرکٹ بورڈ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain