تازہ تر ین

بورڈکااحمد شہزاد کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)پابندی کے باوجود کلب کرکٹ کھیلنے پر اور شوکاز نوٹس کا غیر تسلی بخش جواب دینے پر پی سی بی نے احمد شہزاد کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے کرکٹر احمد شہزاد پر چار ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ تاہم دس نومبر کو ختم ہونیوالی پابندی کے دوران ہی احمد شہزاد مسلم جیم خانہ کرکٹ کلب کی جانب سے ان ایکشن ہوئے اور باقاعدہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیں۔ جس پر پی سی بی نے احمد شہزاد کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہو ئے پچیس اکتوبر تک جواب طلب کرلیا تھا۔احمد شہزاد نے پچیس اکتوبر کو جواب تو جمع کرادیا لیکن بورڈ احمد شہزاد کے جواب سے مطمئن نہ ہوا اور معطل کرکٹر کو مزید وضاحت کیلئے رواں ہفتہ طلب کئے جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain