تازہ تر ین

محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ابوظہبی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں سنچری کے بعد مسلسل ناکام اوپنر محمد حفیظ نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا، اپنے کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میں 3644 رنز اسکور کرنے والے محمد حفیظ نے 10 سنچریز اور 12 ففٹیز اسکور کی ہیں۔محمد حفیظ کا نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ابوظہبی ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہے ، اس میچ میں وہ آخری بار بیٹنگ کرنے آئیں گے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 سال تک بڑی محنت سے قومی ٹیم کے لیے پرفارم کرنے کی کوشش کی، اس سفر میں ساتھ دینے والے پی سی بی اور ساتھی کرکٹرز کا شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزائی بھی کی اور غلطیوں کو معاف کیا،اپنی فیملی کا بھی شکر گزار ہوں، دیگر فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا خواہاں ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain