Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مشہور ہارر کردار سمارا مورگن کی وائس آرٹسٹ ڈیوِی چیس دنیا سے رخصت
    • یو اے ای میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
    • گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، اہم سڑکیں بند۔
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اسرائیلی وزیر خارجہ: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف سے تمام رابطے ختم کر دیے جائیں گے
    • کرکٹ اسٹارز عمر گل اور شاہین آفریدی نے پیڈل سیشن میں حصہ لیا
    • موٹروے پر 24 جون کے بعد فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    • گلگت بلتستان میں 5 کروڑ روپے کا ٹراؤٹ فارمنگ منصوبہ شروع
    • وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بطور ثالث امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کر دیئے
    • اسپیس ایکس نے ایمازون کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں سب سے قیمتی کمپنی بن گئی
    • لاہور میں امتیاز سپر مارکیٹ سیل کر دی گئی۔
    • امریکہ نے اتمار بن گویر کا ویزا مسترد کر دیا، میامی کا دورہ منسوخ۔
    • اسرائیل کے ساحل پر جیلی فش کے حملوں میں اضافہ۔
    • مراکش فیفا رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا۔
    • ایرانی صدر پزشکیان دستخط شدہ ایم او یو کے ساتھ
    • اٹلی نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
    • ایران کے گرلز اسکول پر مہلک حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا: ٹرمپ
    • جنگ بندی کے بعد سے 1,005 فلسطینی شہید ہوئے: غزہ وزارت صحت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہواوے کی اعلیٰ افسر کی گرفتاری، چین کا امریکا سے شدید احتجاج

    By Daily Khabrainدسمبر 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چین (ویب ڈیسک)چین نے کینیڈا میں ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر ( سی ایف او ) مینگ وانڑو کی گرفتاری پر امریکی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور مینگ وانڑو کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔خبررساں ادارے ’ اے ایف پی ‘ کے مطابق مینگ وانڑو کو امریکا کے ساتھ دھوکا دہی اور ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس وجہ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاملات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔مینگ وانڑو ہواوے کے بانی کی بیٹی ہیں جو چائنا پیپلز لبریشن آرمی کے سابق انجینئر ہیں ، مینگ وانڑو اس وقت کینیڈا کی تحویل میں ہیں اور ان کی ضمانت کا فیصلہ آج (10 دسمبر کو) کیا جائے گا۔چین کے نائب وزیر خارجہ لی یوچنگ نے گزشتہ روز مینگ وانڑو کی گرفتاری پر امریکی سفیر ٹیری برانسٹاڈ کو طلب کیا تھا، خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل انہوں نے کینیڈا کے سفیرکو طلب کرکے بھی شدید احتجاج کیا تھا۔چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ لی یوچنگ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں مینگ وانڑو کی گرفتاری کو امریکا کی جانب سے چینی شہریوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا‘۔بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ چین اس اقدام کی سخت خلاف ورزی کرتا ہے اور امریکا سے اصرار کرتا ہے کہ وہ چین کی پوزیشن کا احترام کرے ‘۔چین کی جانب سے فوری طور پر مینگ وانڑو کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کا اصرار بھی کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں امریکی اقدامات کی روشنی میں بیجنگ کی جانب سے آئندہ غیر واضح رد عمل دینے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ مینگ وانڑو کو وانکوور میں یکم دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے تجارتی جنگ میں عارضی صلح کے تحت آئندہ 3 ماہ میں ایک معاہدے تک پہنچنے پر اتفاق کیا تھا۔چین اور امریکا نے ایک دوسرے پر 3 سو ارب ڈالر سے زائد کی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جس وجہ سے وہ ایک ایسے تنازع کا شکار ہیں جو ان کے منافع کا خاتمہ کررہا ہے۔اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مینگ وانڑو کی گرفتاری تجارتی مذاکرات میں ’بارگینگ چِپ’ (سودے بازی) کا کام کرے گی۔جمعہ کو ہونے والی سماعت میں کینیڈا کے سرکاری وکیل جان گب کارسلے نے درخواست ضمانت کو مسترد کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مینگ وانڑو ’ مختلف مالیاتی اداروں میں بدعنوانیوں کا الزام عائد ہیں‘۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر مینگ وانڑو پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 30 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ اگر مقدمے کے حوالےسے اپیل دائر کردی جائے تو ملزم کی حوالگی میں مہینوں یا سال بھی لگ سکتے ہیں۔کینیڈا امریکا کے ساتھ طویل عرصے سے ملزم حوالے کرنا کا معاہدہ طے ہےجس کے تحت مشتبہ شخص کی تحویل دینے کے لیے کینیڈا کو امریکی شعبہ انصاف سے تعاون کرنا پڑتا ہے۔تاہم کینیڈا کی جانب سے امریکا کو ملزم کی تحویل دیے جانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ جس معاملے پر ملزم کو دوسرے ملک کے حوالے کیا جارہا ہے اسے کینیڈا میں بھی جرم مانا جاتا ہو۔ملزم کا عمل کینیڈا میں جرم ہے یا نہیں یہ فیصلہ کینیڈا کی عدالت کرتی ہے اگر جرم کی حمایت اور تحویل میں دیے جانےکے لیے ثبوت موجود ہوں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    یو اے ای میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

    اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.