کشمیر کی آزادی کوترجیح دیں گے:بھارتی کانگریس رہنما

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی کانگریس رہنما نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کوترجیح دیں گے،بھارتی حکومت کوحریت کانفرنس سے مذاکرات کرناچاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرسے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر نے اعتراف کیا ہے کہ کشمیری عسکریت پسندوں کے خلاف سخت گیرموقف سے کام نہیں چلے گا،ہتھیاراٹھانے والے کشمیری نوجوانوں کے ذہن کوسمجھناہوگا۔سیف الدین سوز نے کہا کہ واجپائی اگرحزب المجاہدین سے بات کرسکتے تھے تومودی حکومت کیوں نہیں؟ مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کااستعمال نہیں چلے گا،آپ مارسکتے ہیں،مارتے جائیں مگراس سے مسئلہ کاحل نہیں نکلے گا۔کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے کشمیرمیں محبوبہ مفتی سے اتحاد2019 کے انتخابات کے سبب توڑاہے،بی جے پی 2019انتخابات کیلیے مہم ممکنہ طورپرجموں سے شروع کرے گی۔

 

پاکستان کا امیر ترین سیاستدان جس کے 4 کھرب روپے کے اثاثے ہیں لیکن اس نے ایک روپیہ بھی ٹیکس نہ دیا

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، بڑی بڑی کاروباری شخصیات نے تھوڑے تھوڑے اثاثے ظاہر کرکے جہاں قوم کو ورطہِ حیرت میں ڈالا وہیں ایک ایسا آزاد امیدوار بھی سامنے آیا ہے جو کھرب پتی ہے لیکن اس نے ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہ کرکے قوم کو حیرت کا جھٹکا دے دیا ہے۔مظفر گڑھ شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 182 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 270سے میاں محمد حسین عرف میاں م±نا شیخ نامی امیدوار نے آزاد حیثیت میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔وہ قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی اورسابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا مقابلہ کرنے کیلئے پر جوش ہیں۔میاں منا شیخ کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں 4 کھرب تین ارب 77 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں لیکن انہوں نے آج تک انکم ٹیکس اور زرعی آمدنی کی مد میں ایک روپیہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ انہوں نے اپنے کاغذات میں 350 مربع اراضی (یعنی 8 ہزار 750 ایکڑ یا 70 ہزار کنال)، کمرشل رقبہ اور کچھ متنازعہ زمینیں ظاہر کی ہیں۔ منا شیخ نے کاغذات نامزدگی میں لکھا ہے کہ یہ تمام پراپرٹی اسے وراثت میں حاصل ہوئی ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم: اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے فائدہ اٹھایا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں، جس کے تحت اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے اسکیم سے استفادہ کیا ہے۔اس طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مجموعی طور پر ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں 1 ہزار 900 افراد پاکستان میں اثاثہ جات رکھتے ہیں، جبکہ بیرون ملک اثاثہ جات رکھنے والے 1 ہزار 680 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا جو 20 ارب روپے کے ٹیکس چالان بھی ایف بی آر میں جمع کرانے کےلیے تیار ہیں۔ایف بی آر کو 30 جون تک ایمنسٹی اسکیم کی مد میں 100 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت ایف بی آر کی طرف سے اعلان کردہ 3 سے 4 ارب ڈالر کے حصول کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔گزشتہ روز ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے، جس میں توسیع کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کی گئی، زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ اسکیم کی ناکامی کے نتائج برے ہوں گے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

علی ظفر نے میشا شفیع کو بڑا جھٹکا دیدیا ،انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور (ویب ڈیسک )بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ لاہور کی سیشن عدالت میں دائر کیا ، جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ، انہوں نے الزامات لگا کر میری اور میرے خاندان کی عزت کو اچھالا اور میری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

زمبابوے کا ٹور آسان نہیں، کپتان کی وارننگ

کراچی(ویب ڈیسک) کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورئہ زمبابوےآسان نہیں ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ قریب آ گیا،امید ہے کہ سہ ملکی سیریز کے دوران اچھا کھیل پیش کریں گے، ٹوئنٹی 20کے دوران کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہماری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں جہاں ضرورت ہوکسی نئے کھلاڑی کو موقع دیتے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے میں آسٹریلیا سے بھی مقابلہ ہوگا جو کمزور نہیں البتہ برے دور سے گزر رہی ہے، زمبابوے بھی اپنی ہوم کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے۔کپتان نے کہا کہ ون ڈے میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 481رنز بنائے گئے، اس سے لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں500 رنز بھی بنیں گے، انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولرعامر26 سال کے ہیں وہ ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑیں گے،احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا مجھے علم نہیں میڈیا سے ہی پتہ چلا ہے۔

پی پی 173: مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

لاہور(ویب ڈیسک)اپیلٹ ٹریبونل نے پی پی 173 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز عام انتخابات میں این اے 125، این اے 127 اور پی پی 173 سے حصہ لے رہی ہیں۔مریم نواز کے پنجاب کی نشست پی پی 173 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جس کے خلاف اپیل اپیلٹ ٹریبونل میں دائر کی گئی تھی۔اپیل کنندہ اقتدار حسین کا مو¿قف تھاکہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، ان کے پاس 2 شناختی کارڈ ہیں جن میں ایک مریم نواز اور دوسرا مریم صفدر کےنام سے ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اقتدار حسین نامی اپیل کنندہ کی اپیل پر سماعت کی اور اسے ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن: 6 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے 2 اہلکار شہید

راولپنڈی(ویب ڈیسک) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے لدھا کے قریب آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئی ڈی پیز کے بھیس میں چند دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گاو¿ں اسپینا میلہ میں کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں مقامی عمائدین کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار رزاق خان اورحوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔