Yearly Archives: 2018
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بدترین شکست
بریڈا(ویب ڈیسک) آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھارت نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔37 ویں اور آخری ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہو گیا جہاں افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے۔پاکستان نے ٹورنامنٹ میں انتہائی مایوس کن آغاز کیا اور اسے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی ٹیم نے کھیل کی ابتداء سے ہی پاکستان ٹیم پر دباو¿ بنائے رکھا اور 26 ویں منٹ رمن دیپ سنگھ نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔بھارت کی جانب سے دوسرا گول دلپریت سنگھ نے 54 ویں منٹ میں کیا اور ٹیم کو 0-2 کی برتری دلادی۔پاکستان نے آخری پانچ منٹ میں گول کیپر کو بٹھا کر اضافی کھلاڑی کو موقع دیا لیکن قومی ٹیم کی یہ حکمت عملی بھی ناکام ہوئی اور بھارت نے اس دوران مزید 2 گول داغے گئے۔بھارت کی جانب سے تیسرا گول کھیل کے 57 ویں منٹ میں مندیپ سنگھ جب کہ چوتھا گول آخری منٹ میں للیت اپادھے نے کیا۔ یاد رہے کہ یہ آخری چیمپیئنز ٹرافی ہے جس کے بعد اس ایونٹ کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور 2019 سے اس کی جگہ ہاکی پرو لیگ (ایچ پی ایل) شروع کی جائے گی۔بھارت اب تک کوئی چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے تاہم پاکستان 3 مرتبہ یعنی 1978، 1980 اور 1994 میں چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر ائیر مارشل (ر) نور خان نے چیمپئنز ٹرافی کا آئیڈیا پیش کیا تھا جس کے بعد پہلی چیمپیئنز ٹرافی 1978 میں لاہور میں منعقد ہوئی تھی۔
ماہ نور بلوچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کی صدابہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔48 سالہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتاہے جن پروقت کا کوئی اثر نہیں ہوتااور وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھاپے کی جانب جانے کے بجائے مزید حسین اورجوان نظر آتی ہیں۔1993 میں آج سے تقریباً 25 برس قبل ڈرامہ سیریل ’ماروی‘سے اپنے فنی سفر کا ا?غاز کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ خوبصورتی میں ا?ج بھی کئی نوجوان اداکاراو¿ں کو مات دیتی نظر ا?تی ہیں۔ ماہ نور بلوچ فی الحال تو کسی ڈرامے میں نظر نہیں آرہیں لیکن ان کی تصاویرنے ایک بار پھر سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے۔حال ہی میں ماہ نور بلوچ کی اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ مزید جوان اور حسین نظر ا?رہی ہیں۔ یہ تصاویر فلم”میں ہوں شاہد ا?فریدی“کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہ نور بلوچ ایک شادی شادی بیٹی لیلیٰ حمید کی ماں ہیں تاہم وہ اپنی بیٹی کی ماں کم بہن زیادہ لگتی ہیں۔
چوروں نے اے ٹی ایم ہی دھماکے سے اڑا دی
فلا ڈیلفیا(ویب ڈیسک) یوں تو دنیا بھر میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات عام ہیں تاہم امریکا میں چوروں نے فلمی انداز میں چوری کی کوشش کی اور اے ٹی ایم کو ہی دھماکا خیز مواد سے ا±ڑا دیا۔یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا اور دو چور ایک اسٹور کے اندر داخل ہوئے اور اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کے لئے مشین میں دھماکا خیز مواد لگا دیا۔زور دار دھماکے کی وجہ سے چوروں کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ ایک ڈالر لئے بغیر ہے بھاگ نکلے۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس کی بروقت کارروائی پر ایک خاتون چور پکڑی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ن لیگ کا چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن نے ناراض پارٹی رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کے پر غور کر رہی ہے اور یہ آپشن چوہدری نثار کے لیے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کے لیے ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری نثار کے لیے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کی تجویز شہباز شریف اور سینیر پارٹی رہنماو¿ں نے دی تاہم سینیٹر پرویز رشید چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کے مخالف ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چوہدری نثار کے لیے آپشن کھلا رکھنے کی حتمی منظوری دیں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کو درخواست نہ دینے کے باعث پارٹی ٹکٹ جاری نہیں ہو گا لیکن نواز شریف حتمی فیصلے سے قبل پرویز رشید کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چوہدری نثار نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر براہ راست تنقید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔چوہدری نثار کے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ پاناما کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے شروع ہونے والے اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حامی تھے تاہم نواز شریف کا مو¿قف تھا کہ کسی بھی امیدوار کو درخواست کے بغیر ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب چوہدری نثار کا مو¿قف ہے کہ جب میں نے پہلے کبھی ٹکٹ کے لیے اپلائی نہیں کیا تو اب کیوں کروں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کے لیے تو نئے لوگ درخواست دیتے ہیں، پرانے سیاستدانوں کی تو کارکردگی خود بولتی ہے۔
فردوس عاشق کی ایئرلنکس کمیو نیکیشن میں ایک کروڑکی سرمایہ کاری
اظہر علی نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا
کراچی(ویب ڈیسک) دورہ زمبابوے کے لیے قومی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اظہر علی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی نہیں رہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اظہر نے کہا کہ وہ فارغ وقت میں سمر کیمپ میں شرکت کریں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کومستقبل کیلئے تیار کرنا ہے، یہ سمر کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔اظہرعلی نے کہا کہ پاکستان نے ہی سب کچھ دیا ہے، ملک کی خدمت کی کوشش کروں گا، کوشش کروں گا جو بھی ٹائم بچا ہے اسے کارآمد بناو¿ں۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے ٹیم میں اپنا انتخاب نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ ہرکھلاڑی کی سلیکشن ٹیم کی بہتری کیلئے ہوتی ہے، ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔دورہ زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، احمد شہزاد ڈراپ اظہر علی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم اپنے ملک میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، پاکستان کی ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم سہ فریقی سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور کوچز والدین کا درجہ رکھتے ہیں، امید ہے پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا۔اظہر علی نے کہا کہ دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، امید ہے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا گی ہوگا۔انہوں نے دورہ زمبابوے پر جانے والی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ گزشتہ میچز میں ان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی اور وہ اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔اظہر علی نے کہا کہ بہت جلد گراو¿نڈ میں دوبارہ ایکشن میں نظرآو¿ں گا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران یکم جولائی سے 8 جولائی تک ٹرائینگولر سیریز کھیلے گی جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز ہوگی۔

















