تازہ تر ین

عرب امارات نے 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکاﺅنٹ میں منتقل کر دیئے

کراچی‘ ابوظہبی‘دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاو¿نٹ میں منتقل کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق رواں ہفتہ پاکستانیوں کے لیے خوشیوں کی نوید لے کر آرہا ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے ہیں جب کہ سعودی عرب سے بھی ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط رواں ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاو¿نٹ میں منتقل ہوجائے گی۔ دفترخارجہ نے ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے 3ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دیئے ہیں، ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے معاہدے پر دستخط کیے، ابوظہبی کی معاونت سے معاشی اور اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔ دریں اثنا قطر کے وزیر خزانہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں قطر کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کی حتمی تفصیلات پر مشاورت ہوئی۔ قطر کی جانب سے پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا گیا جب کہ قطر پاکستان میں نئے گیس پاور پلانٹس بھی لگائے گا۔ مانیٹرنگ ڈیسک پاکستان اور برادر اسلامی ملک یو اے ای میں 3ارب ڈالرکے قرض کا معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای میں 3ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہوگئے، معاہدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورابوظبی فنڈز فارڈیویلپمنٹ کے مابین ہوا.پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کئے، جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کئے.توقع کی جارہی ہے کہ ایک ارب ڈالر فوری پاکستان کو وصول ہوجائیں گے، جب کہ باقی دو ارب ڈالر معاہدے کے مطابق منتقل کیے جائیں گے.واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں یو اے ای کا اہم دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی، اس ملاقات میں اہم معاہدے طے پائے تھے۔ یاد رہے کہ ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد پاکستان معیشت میں واضح استحکام آیا.خیال رہے کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان قطر کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں وزیراعظم کی امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی(اے ڈی ایف ڈی) نے پاکستان کو مالیاتی پالیسی میں تعاون کیلئے اعلان کردہ 3 ارب ڈالر (11 ارب درہم) سٹیٹ بنک آف پاکستان کو منتقل کرنے کے انتظام کو حتمی شکل دیدی ،اس مالی تعاون کا اعلان دسمبر 2018ءمیں صدر شیخ خلیفہ بن زایدالنیہان، ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارت(یو اے ای) کی نیوزایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی فنڈ کے ڈی جی محمد سیف السویدی اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے یہاں فنڈ کے ہیڈکوارٹرز میں اس معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر معظم احمد خان ، ابوظہبی فنڈ کے ڈپٹی ڈی جی خلیفہ القبیسی اور دیگر سینئر عہدیدار وہاں موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب میں محمد سیف السویدی نے کہاکہ عرب امارات کی قیادت پاکستان کا معاشی استحکام چاہتی ہے اور انہی مقاصد کیلئے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو یہ 3 ارب ڈالر منتقل کئے جارہے ہیں، اس سے حکومت پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں گرانقدر تعاون حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ابوظہبی فنڈ اور حکومت پاکستان کے درمیان 1981 سے مضبوط تعلقات قائم ہیں ، اس کے تحت پاکستان میں سماجی ، معاشی ترقی کیلئے گرانقدر اقدامات کئے گئے ہیں ۔تقریب سے خطاب میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنرطارق باجوہ نے عرب امارات کی قیادت کیلئے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ ابوظہبی فنڈ کے تعاون سے پاکستان کو پائیدار ترقی اور دیرپا معاشی استحکام حاصل کرنے کی کوششوں میں بہت تعاون ملا ہے ۔ابوظہبی فنڈ کی طرف سے پاکستان کو ماضی سے لیکر اب تک ڈیڑھ ارب درہم کا مالی تعاون بھی فراہم کیا جاچکا ہے جو کہ پانی ، تعلیم ، صحت جیسے عوامی شعبوں پر خرچ کئے گئے ۔ابوظہبی فنڈ نے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی کیلئے 2013ء میں 227 ملین درہم فراہم کئے تھے جس کے تحت عرب امارات پاکستان دوستی کی سڑک تعمیر کی گئی تھی ۔سال 2013ءمیں اسی تعاون کے تحت پاکستان میں صحت کے دو منصوبوں کیلئے 230 ملین درہم بھی دیئے گئے۔ اس کے تحت ایک ہزار بستروں والے ہسپتال کی تعمیر پر 217 ملین درہم خرچ ہوئے جس سے پاک فوج کے عملہ اور ان کے اہلخانہ کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں، لاہور میں شیخ زاید ہسپتال کیلئے 13ملین درہم دیئے گئے ۔تعلیمی شعبہ کیلئے بھی 2013ءمیں 46 ملین درہم دیئے گئے جوکہ تربیتی کالجز کے قیام پر صرف ہوئے۔ 2009ء میں شیخ زاید انٹرنیشنل اکیڈیمی کی توسیع پر 14 ملین درہم خرچ ہوئے۔ ابوظہبی فنڈ نے 1981 میں تربیلا ڈیم کی بحالی کیلئے بھی 66 ملین درہم دیئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain