تازہ تر ین

سام سنگ کے سب سے مہنگے فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

لاہور( ویب ڈیسک ) سام سنگ کی جانب سے آئندہ ہفتے دنیا کا پہلا 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون متعارف کرانے والا ہے۔سام سنگ گلیکسی ایس 10 سیریز کا فون گلیکسی ایس 10 پلس دنیا کا پہلا فون ہوگا جس میں اتنی زیادہ ریم اور اسٹوریج دی جائے گی۔یہ سام سنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین فون بھی ہوگا جس کی قیمت مختلف لیکس کے مطابق 18 سو ڈالرز تک ہوسکتی ہے۔یہ فون محدود تعداد میں دستیاب ہوگا اور اس میں ایک فیچر ایسا ہوگا جو کسی اور گلیکسی ایس 10 فون میں نہیں ہوگا۔

اس فون میں سرامکس بیک پینل دیا جائے گا اور اب اس کی پہلی تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے گلیکس ایس 10 پلس کے لمیٹڈ ایڈیشن کی تصاویر لیک کیں جس میں بیک پر تین کیمرے جبکہ فرنٹ پر 2 کیمرے دیئے جارہے ہیں۔

انفٹنی او ڈسپلے اور بہت کم بیزل کے ساتھ اس میں فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔

یعنی یہ ریگولر گلیکسی ایس 10 پلس جیسا ہی ہے بس فرق اس کے میٹریل ڈیزائن اور ریم و اسٹوریج کے فرق کا ہوگا۔

یہ فون بلیک اور وائٹ میں دستیاب ہوگا جس کی اصل قیمت کا اندازہ 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ایک ایونٹ کے دوران ہوگا جب سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 10 کو متعارف کرایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain