تازہ تر ین

لگتا ہے معاشرہ بے حس ہوگیا بچوں سے زیادتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے: عبدالباسط، پولیس کی بے حسی پہلے تو کہا بچی کسی کےساتھ بھاگ گئی ہوگی، پولیس ایکشن لیتی تو سانحہ نہ ہوتا: میاں حبیب ، 10سالہ بچی کا معاملہ میڈیا نے ہائی لائٹ کیا پھر ایس ایچ او کو معطل کیا گیا، اعجاز حفیظ ، پولیس کا ہمیشہ والا شرمناک رویہ اور روایتی بے حسی ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے، ذوالفقار راحت ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارذوالفقار راحت نے کہا کہ اسلام آباد میں لاپتہ ہونے کے بعد ننھی بچی فرشتہ سے زیادتی کا واقعہ ہمارے ضمیر کو جھنجوڑنے کے لئے کافی ہے پھر پولیس کا رویہ بہت شرمناک ہے جس پر ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہئے۔ چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا جواب حکومت کو بھی دینا ہے بچی کا باپ بچی کی تلاش میں دھکے کھاتا رہا۔لگتا ہے پولیس سے کرپٹ عناصر کو نکال کر باہر پھینکنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لئے ضمانت ملی تھی لیکن وہ علاج کے بجائے سیاست کرتے رہے۔گزشتہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ڈالر کی بڑھتی قیمت پریشان کن ہے لیکن حکومت مخلص ہے۔کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا کہ دس سالہ فرشتہ کا معاملہ میڈیا نے ہائی لائٹ کیا تو ایس ایچ کو معطل کیا گیا لیکن صرف معطل کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے پولیس میں بڑے پیمانے پر احتساب کی ضرورت ہے۔ادارے اپنا کام کریں تو جرائم رک سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ن لیگ کی تباہی میں مریم نواز کا بڑا ہاتھ ہے۔آخر اسحاق ڈار ،حسن اور حسین نواز کیوں نہیں آتے۔عمران خان پر الزام لگانے سے وہ نالائق نہیں ہو جائیں گے۔شریف برادران معافی کی تلاش میں ہیں۔کالم نگارعبدالباسط نے کہا کہ لگتا ہے معاشرہ بے حس ہوگیا ہے بچوں سے زیادتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔پولیس کا مائینڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔قصور میں بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات ہوئے۔صرف باتیں نہیں عمل ہونی چاہئے۔لوگوں کا اداروں سے اعتماد اٹھ چکا۔معاشرے میں جرائم کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن پولیس سوئی ہوئی ہے آخر عوام کب تک برداشت کریں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز مزاحمتی سیاست کر رہی ہیں چاہے ملک کا بیڑا غرق ہو جائے۔کالم نگارمیاں حبیب نے کہا کہ اسلام آباد میں لاپتہ ہونے کے بعد ننھی بچی فرشتہ کا زیادتی کے بعد قتل انتہائی اندہہناک واقعہ ہے پولیس نے روایتی بے حسی دکھائی اور پہلے تو کہا بچی کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہو گی۔پولیس اگر موقع پر ایکشن لیتی تو افسوسناک واقعہ رک سکتا تھا لیکن افسوس پولیس نے سنجیدگی نہ دکھائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain