تازہ تر ین

میزائل شاہین 2 کی پرواز کامیاب

لاہور (صدف نعیم )گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد۔کامیاب تجر بہ سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ کامیاب تجر بے پر تمام متعلقہ اداروں کو بھر پور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد۔وزیر اعلیٰ کا مادر وطن کا دفاع نا قابل تسخیر بنانے پر مسلح افوج، سائنسدانوں اور ا نجینئرز کو خراج تحسین۔پاکستان نے شاہین2 بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔شاہین 2 بیلسٹک میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پاک فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain