تازہ تر ین

NO ایپل صرف ہواوے ، پاکستانی صارفین کا ووٹ چینی کمپنی کو

لاہور (جنرل رپورٹر) چینی موبائل کمپنی اور امریکی اینڈرائےڈ کمپنی گوگل کے مابین چلنے والے تنازعے کے حوالے سے پاکستانی صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کردیا۔جمال خان اور محمد کاشف نے کہا ہے کہ ہواوے کے موبائل فونز ایپل سے قدرے بہتر ہیں تو پھر لوگ کیوں ایپل کے فونز استعمال کریں۔ویسے بھی چینی صارفین کے بائیکاٹ کے بعد سے ایپل کی فروخت میں20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ہواوے کی فروخت میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔صارف عرفان بٹ، یحییٰ حسین ، محمد طفیل نے بتایا کہ یہ سلسلہ جاری رہا توہواوے کی بجائے ایپل کو اس بحران سے نمٹنے کے لئے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ کرنا پڑے گا۔محمد نصیر ، انور پاشا نے بتایا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ موجودہ ہواوے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے پاس گوگل کے ذریعے ایپلیکشنز ڈاو¿ن لوڈ کرنے کی سہولت موجود رہے گی جبکہ گوگل کی جانب سے ہواوے پر پابندی کے بعد ہواوے کے صارفین گوگل پلے اسٹور استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ جی میل اور یوٹیوب ایپس کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔موبائل فون کا کاروبار کرنے والے اسداصغر ، سلمان اسلم ، ذیشان بٹ نے کہا کہ ہواوے موبائل میں گوگل کے اگلے وڑن کے لانچ ہوتے ہی یہ ایپس ہواوے کی ڈیوائسز پر دستیاب اگر نہیں بھی ہوں گی مگر صارفین ہواوے اینڈرائڈ اوپریٹنگ سسٹم اوپن سورس لائسنس کے ذریعے اس نئے ورڑن کو استعمال کر سکے گا۔تاجر عمر خان ، تیمور قیوم اور ملک فہیم نے کہا کہ ہواوے پر یہ پابندی کمپنی کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے اوراس سے ہواوے کی فروخت شدید متاثر ہو گی جبکہ ہواوے صارف اب موبائل خریدتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں گے کہ ہواوے موبائل کی ری سیل ویلیو بھی کم ہو جائے گی لہذا کسی اور کمپنی کا موبائل خریدا جا سکے۔ ہواوے کمپنی کے موبائل استعمال کرنے والے محمد متین ، عثمان شیخ اور ملک ایازنے کہا کہ اگر اس پابندی کی وجہ سے اینڈرائیڈ کے مقابلے میں ہواوے کمپنی نے اپنے سوفٹ ویئر پر کام شروع نہ کیا تو ہم نیا آنے والا کوئی بھی سیٹ نہیں خرید سکتے کیونکہ سافٹ ویئر کے بغیر موبائل کی کوئی ویلیو نہیں ہوتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain