تازہ تر ین

علماءمفتیان کرام کا فتویٰ ، ڈالر ذخیرہ اندوزی حرام

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اگر حکومت فارن ایکسچینج کمپنیوں پر ایک شخص کو محدود مقدار سے زیادہ ڈالر یا غیرملکی کرنسی کی فروخت پر کوئی قانونی پابندی عائد کرتی ہے یا انتظامی حکم نامہ جاری کرتی ہے تو حکومت کو اس کا اختیار ہے اور شریعت کی رو سے شہریوں پر اس کی پابندی لازم ہے۔ جب کسی چیز کی ملک وقوم کو شدید ضرورت ہو یا معاشرے میں قلّت ہو تو محض ذاتی منافع خوری کے لیے اسے خرید کر ذخیرہ اندوزی کرنا شریعت کی رو سے منع ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ڈالرذخیرہ کرنا اور عوام کے مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی‘ جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف ویٹرنیری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس قابل ہوچکے ہیں کہ ملکی سطح سکم ملک ، چیز اور گوشت کو پیدا کرسکتے ہیں لٰہذا بیرون ملک سے ان مصنوعات کو منگوانے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے تاکہ ملکی مصنوعات کو فروغ ملے اور درآمدات میں کمی آسکے۔ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کا مزید کہنا تھا ہم بیرون ممالک سے چیزیں منگوانے کی بجائے ملکی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کریں۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ر?ف اعظم کا کہنا تھا کہ غیرملکی اشیائ کی بجائے اپنے ملک کی اشیائ کو استعمال کیا جائے تا کہ ملکی مصنوعات کا استعمال بڑھے اور ہمیں اس سارے معاملے پر گہری نظر رکھنا ہو گی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ڈالر کا بائیکاٹ اچھی پیش رفت ہے۔ بیرون ملک سے اشیائ درآمد ہو رہی ہیں جن میں سب سے اہم ادویات ہیں اور ان میں مسئلہ آئے گا ہمیں میڈیکل کے آلات پاکستان میں بنانا ہوں گے اور درآمد شدہ اشیائ پر ڈیوٹی فری کرنا ہوگی۔ ملک کو معاشی واقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے لہٰذا ایسے حالات میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔ مرکزی علمائ کونسل کے دارالافتائ کی طرف سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں وہ ریاست پاکستان کے ساتھ بے وفائی کاارتکاب کرتے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر اور بیرون ممالک سے درآمدکی جانے والی تمام اشیائ کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں ملک میں معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لئے ماہرین کی اچھی ٹیم سے کام لینا چاہئے اور کرنسی کا ذخیرہ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون اور قانون پاس کرنا چاہیے۔ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ آفتاب احمد باجوہ، اظہر صدیق اور جی ایم طارق نے کہا کہ ملک میں پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ ختم کردینا چاہئے ایک دو ہفتے کے اندر ذخیرہ اندوزی اور کالا دھن باہر آجائے گا حکومت کو ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈا?ن کرنا چاہئے۔ جمعیت علمائ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈالر کی ذخیرہ اندزوی پاکستان کے خلاف بدترین معاشی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اڑان نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل کے پچیس مفتیان کرام کی طرف سے جاری کئے گئے اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی حرام ہے۔ حدیث میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو لعنتی قرار دیا گیا ہے۔ موجودہ سنگین معاشی صورت حال میں نفع کمانے کے لئے ڈالر خریدنا بدترین گناہ اور ملک سے بے وفائی ہے۔ قوم ڈالر کا بائیکاٹ کر کے ملک سے وفا اور محبت کا ثبوت دے۔ فتویٰ میں اپیل کی گئی ہے کہ قوم ملکی مصنوعات استعمال کرے اور ڈالروں میں خریدی جانے والی غیر ملکی مصنوعات کا استعمال اور خرید و فروخت ترک کر دے جبکہ حکومت پ±رتعیش اشیائ کی در آمد پر پابندی عائد کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain