تازہ تر ین

پاکستان کی پھر پہل ، جلد مذاکرات کا اشارہ دیدیا

بشکک (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سشما سوراج سے ملاقات ہوئی، وہ مٹھائی لے کرآئیں اورکہا کہ میٹھا میٹھا بولیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سشماسوراج کو گلا ہے کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں، ان پر واضح کر دیا کہ ایشوز کا افہام وتفہیم سے حل چاہتے ہیں، پاکستان آج بھی بھارت سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔وزیر خارجہ کی بشکک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بشکک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور روزہ افطار کیا.اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے، آپ کے بھیجے ہوئے زرمبادلہ سے معیشت کو استحکام ملتا ہے، سفارتخانوں کو ہدایات کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کریں.انھوں نے کہا کہ 50 ممالک ایسے ہیں، جن کے لئے ہم نے ویزا آن ارائیول کی پالیسی اختیار کی، 178 ممالک کو ہم ای ویزا کی سہولت دے رہے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان میں سیاحت کوفروغ ملے، آزادانہ فارن پالیسی کے لئے معاشی طور پر مستحکم ہونا ہوگا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع چین ،روس، قازخستان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، روسی ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔ دونوں رہنماوں نے بالخصوص افغانستان میں امن عمل ہونے والی پیشرفت سمیت خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے مختلف پہلو?ں پر تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیں پاکستان اور قازخستان نے دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے قازخستان کے ہم منصبBeibut Atamkalov کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ پاکستان نے غیرقانونی قبضے کے تحت لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی سمیت اس کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کی صورت ہمیں درپیش ہے،پاکستان نے دہشتگردی اور انتہائ پسندی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور لہر کوپلٹ دیا،پاکستان بذات خود صدیوں کے مقامی اور بیرونی اثرات کے امتزاج کا مظہر ہے،پاکستان کے مستقبل کے لئے ہمارے تصور میں ایشیائ میں مشترکہ خوشحالی کی سوچ پنہاں ہے،جنوبی ایشیائ میں پائیدار امن وخوشحالی کے لئے نیک نیتی پر مبنی سفارت کاری اور نتیجہ خیز مذاکرات کا عمل ناگزیر ہے،ایس سی او کے علاقائی انسدادِ دہشت گردی سٹرکچر کے تحت اس معاملے میں عملی تعاون قابل تحسین ہے ،دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کا حل انتہائی ناگزیر تقاضا ہے اور ہمیں ان دیرینہ تنازعات کو حل کرنا ہوگا ،امید ہے آگے بڑھتے ہوئے افغانستان کے ہمسایوں اور دیگر فریقین کو شامل رکھا جائےگا ،پاکستان اس عمل میں سہولت کاری فراہم کرتا رہے گا، امید ہے دوسرے بھی مشترکہ ذمہ داری میں اس کی حمایت کریں گے۔ بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بشکک جیسے خوبصورت شہر میں ایس سی او ارکان اور مبصرین کے ہمراہ موجودہ ہونا باعث اعزاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرتپاک استقبال اور والہانہ میزبانی پر منتظمین کا شکر گزار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کنگ ڈاو¿ سمٹ کے بعد کرغستان کو ایس سی او کی قیادت سنبھالنے اور احسن انداز میں امور کو چلانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ایس سی او کے نئے سیکریٹری جنرل ولادمیر نوروو اور علاقائی انسداد دہشت گردی سٹرکچر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر جوماخون گیوسیو کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے مابین مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کر دیئے گئے۔یہ اعلامیہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کی طرف سے بشکیک میں جاری کیاگیا خلائ میں ہونے والی سرگرمیاں ریاستوں کی سماجی، معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا اہم ذریعہ ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ان کا عالمی اور علاقائی سلامتی برقرار رکھنے میں بھی کردارہے۔اعلامیہ کے مطابق ہم یقین رکھتے ہیں کہ خلائ کو عالمی قانون کے مطابق معاشی، سائنسی یا ٹیکنالوجی میں ان کی ترقی سے قطع نظر اقوام کی بہتری کے لئے استعمال کرنا چاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain