تازہ تر ین

فواد چودھری ذمہ دار سیاستدان ، وزیر اعلیٰ بننے کا بیان انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے : فردوس عاشق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فواد چوہدری کے پانچ سال بعد وزیر اعلی بننے کے بیان پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواہشات پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی فواد چوہدری ایک ذمہ دار شخص ہیں ذمہ دار پوزیشن پر بیٹھے ہیں ان کے اس قسم کے بیانات میں دیکھنا یہ ہے کہ حقیقت کیا ہے جب تک میں خود بیان سن نہیں لیتی اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ بہرحل شخصیات پر ذاتیات بحث کرنے کے فورمز چینلز نہیں ہونے چاہئیں۔ان سے جڑی ذمہ داریاں ڈسکس کریں میرا یقین ہے فواد چوہدری اپنی ذمہ داریاںبہتر انجام دے رہے ہیںان کی خدمات پر بات کریں۔ تحریک انصاف کی رہنما سعدیہ سہیل نے فواد چودھری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری ایک اہم عہدے پر ہیں میں ان کے بیان پر یہی کہہ سکتی ہوں کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain