تازہ تر ین

عمران خان کی پھر دعوت’ مذاکرات ‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بھارتی انتخابات میں جیت پر نریندر مودی کو فون کر کے انھیں مبارکباد دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیا میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے وڑن کو دہرایا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔ وزیراعظم عمران کے معاونِ خصوصی اور مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور نریندر مودی کی 15 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے مودی کو کال کر کے دوبارہ بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب مسائل پر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مودی کے سامنے مقف پیش کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کر کے ہی عوام کو خوشحالی دی جاسکتی ہے۔قبل ازیں اطلاع سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے دوسری بار انتخابات میں جیت پر مبارک باد دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کر کے انتخابات میں کام یابی پر مبارک باد دی اور مستقبل میں عوام کی بہتری کے لیے ساتھ کام کرنے کی بھی پیش کش کی۔ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ تین دن قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں کام یابی پر ٹویٹر پر نریندر مودی کو مبارک باد دی تھی، جس کا بھارتی وزیر اعظم نے شکریہ ادا کیا۔اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کے ساتھ مضبوط شراکت داری استوار کرنا چاہتی ہے ، خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ان زونز کی تعمیرسے کاروباری طبقے کواپنے بزنس کے فروغ کیلئے سازگار ماحول اور تمام ضروری سہولیات میسر آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اتوار کو اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میںممتاز کاروباری شخصیات اور معیشت کے مختلف شعبوں ادویات، ٹیکسٹائل، آٹو موبیلز، فٹ ویئر وغیرہ سے تعلق رکھنے والے نمائندے کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد وزیراعظم کی کاروباری طبقے سے باقاعدہ ملاقاتوں اور ملکی اقتصادی صورتحال و معاشی پالیسیوں پر کاروباری طبقے کی تجاویز حاصل کرنے کی کڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت معاشی عمل میںکاروباری طبقے کے ساتھ مضبوط شراکت داری استوار کرنا چاہتی ہے تاکہ کاروباری طبقے معاشی ترقی میں ہر اول دستے کا کردارادا کریں۔حکومت خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کوبزنس کے فروغ کیلئے ساز گار ماحول اور تمام ضروری سہولیات میسر آئیں۔ وزیراعظم کو وفد کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق دا?د، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain