اسلام آباد (ملک منظور احمد) اسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفارت کاروں نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو پا کستان سمیت اس خطے کے دیگر ممالک بری طرح متاثر ہوں گے جنگ مسئلہ کا حل نہیں ہے یورپی یو نین ،فرانس ،جرمنی ،سپین ،مصر ،بوسنیا ،جاپان اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پاپندیاں اور خلیج میں امریکی بیڑے کی آمد ،15سو سے زائد فوجیوں کو بھیجنے سے صورتحال اور خراب ہو گی عالمی برادری کو ایک اور جنگی محاذ کھولنے سے سے روکنے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا اس خطے میں پہلے ہی سیکورٹی کی صورتحال گھمبیر ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوحالات کو معمول پر لانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا اگر عالمی طاقتوں نے مداخلت نہ کی تو صورتحال اور کشیدہ ہو جائے گی۔
امریکہ،ایران کشیدگی پورے خطے نشانے پر
