Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر
    • رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
    • عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی کب ہوگی؟
    • کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ
    • پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
    • پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
    • لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
    • سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    9 سالہ پاکستانی بچے نے کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

    By Daily Khabrainمئی 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے 9 سالہ بچے زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔زیدان حامد نے پہلی کوشش میں 5 منٹ 46 سیکنڈ میں تمام ایلیمینٹس کو ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔بعد ازاں زیدان حامد نے دوسری کوشش کی جس میں انہوں نے اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیریاڈک ٹیبل 5 منٹ 41 سیکنڈ میں ترتیب دے دیا۔عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیدان حامد کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی، میں نے اپنے بیٹے کو مسلسل پڑھایا۔انہوں نے کہا کہ زیدان بہت ذہین ہے، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے،میرے بیٹے نے آج ہماری اور پاکستان کی عزت میں اضافہ کردیا۔زیدان کے والد نے کہا کہ جب لبنان کے علی غدز نے پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ توڑا تھا تب میں مایوس ہو چکا تھا لیکن میرے بیٹے نے کہا بابا میں یہ ریکارڈ توڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور پورے پاکستان کو اس کامیابی ہر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔بار بار کوشش کی اور آج کامیاب ہوگیا، زیدان حامد۔ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے زیدان حامد نے کہا کہ میں اپنے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، یہ ریکارڈ توڑنا بہت مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ پریاڈک ٹیبل کو یاد کرنا بہت مشکل ہے،یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، پریاڈک ٹیبل کو یاد کرنے کے بعد اس پر غوروفکر کرنا پڑتا ہے۔زیدان نے کہا کہ مسلسل کوشش سے بڑی کامیابی ملتی ہے، بار بار کوشش کی اور آج کامیاب ہوگیا،میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔کیمسٹری کا یہ اچھوتا ریکارڈ 15 اگست 2018 میں ڈاکٹر ولاز نے بنایا تھا، ڈاکٹر ولاز کا تعلق فورنی ہالز آف کیمیکل انجینئرنگ سے ہے۔ڈاکٹر ولاز نے 8 منٹس 36 سیکنڈ میں ایلیمینٹس ترتیب دےکر ریکارڈ قائم کیا تھا، ڈاکٹر ولاز کا عالمی ریکارڈ لبنان کے علی غدر نے 25 فروری 2019 میں توڑا تھا۔علی غدر نے پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈ میں ریکارڈ توڑا جبکہ زیدان حامد نے 5 منٹ 45 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

    وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟

    تازہ ترین

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.