Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر
    • رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
    • عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی کب ہوگی؟
    • کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ
    • پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
    • پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
    • لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
    • سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریاست کی رٹ چینلج کرنا ناقابل برداشت : وفاقی کابینہ

    By Daily Khabrainمئی 29, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Islamabad : Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at Islamabad . — NNI, May 28, 2019
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (صباح نیوز‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں نے فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کیا، قومی سلامتی کو دا وپر لگانے والوں اور پاک فوج کے خلاف بولنے والوں سے کوئی ریاعت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی مذ مت کی اور واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں امن کے قیام کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے 102 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ، شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کو دا? پر لگارہے ہیں۔ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں جاکر عوام کو گلے لگایا مگر کچھ افرادنے قبائلیوں کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی اس پر کابینہ نے تحفظات کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ قبائلی عوام کی تمام بنیادی ضروریات ان کے حقوق، ان کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستانی پرچم کی توہین کرنے اور ملکی سلامتی کو دا? پر لگانے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ شرپسند عناصر بیرونی ایما پر شمالی وزیرستان میں انتشار پیدا کررہے ہیں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی اب تک کے کابینہ اجلاسوں کے دوران 819 فیصلے کیے گئے۔ کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ وزرائ کو ہدایت جاری کی گئی۔ وزیراعظم نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی ہدایت دیں۔ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو سزائے موت دینے کیلئے موثرقانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی۔ معاشرے کے تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ وزارتوں اور ڈویڑنز نے سرکاری املاک کی تفصیلات بھی اجلاس میں پیش کیں۔ اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کی 31 جائیدادوں کی تفصیلات پرغور کیا گیا۔ نیب نے ایرائ کے 19 ویں گریڈ کے افسر سے 10 ارب روپے مالیت کی سرکاری جائیداد ریکور کی کچھ کینال منصوبے میں کرپشن کا معاملہ ایف آئی اے کو دینے کی منظوری دی گئی۔ ایف آئی اے ایک ماہ کے اندر ذمہ داران کا تعین کرے گا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کفایت شعاری پر مبنی ہوگا۔بجٹ سیشن کے دوران سرکاری طور پر کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں بجٹ سرٹیجی پیپر پیش کیا گیا۔ مشیر خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ وفاقی بجٹ 11جون کو پیش کیا جائے گا۔ نئے بجٹ میں معاشی استحکام، مالیاتی خسارے پر کنٹرول اور محاصل میں اضافہ ترجیحات ہیں۔ معاشی شرح نمو کےلئے ماحول سازگار بنانا بھی بجٹ ترجیحات میں شامل ہے۔ معاشی نمو کیلئے سازگار ماحول بھی بجٹ ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی بجٹ کی تیاری میں صوبوں سمیت تمام فریقین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ حکومتی معاشی ٹیم کے موثر لائحہ عمل سے روپے کی قدر میں استحکام آیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت رجحان سامنے آرہا ہے۔جلد جامع برآمدی پالیسی کا اعلان بھی کیاجارہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بیمار صنعتوں کی بحالی بھی حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ شعبہ تعلیم اور صحت میں انقلابی اصلاحات بھی حکومتی ترجیحات رہی ہیں۔سگریٹ انڈسٹری پر ریونیو بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ اضافی حج کوٹہ تین بار قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 28 مئی قومی یکجہتی کا دن ہے یہ دن تمام تر اختلاف بھلا کر اکٹھے ہونے کا پیغام دیتا ہے۔سیاسی شعبدہ بازوں نے آج قومی یکجہتی کے دن پر بھی اپنے چال چلن نہیں بدلے آج بھی سیاسی بونوں نے حکومت پر تنقید سے اپنا قد بڑھانے کی ناکام کوشش کی ، ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ کرجانے والے آج کس منہ سے تنقید کررہے ہیں؟ قائد حزب اختلاف اور سابق وزیر خزانہ کووطن واپس آکر حقائق کا سامنا کرنا چاہیے جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ کبھی دوسروں کے کندھوں پر بندوق نہیں چلاتے۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ متحد ہوکر ملک کو بہت جلد درپیش چیلنجز سے نکالیں گے۔ وزیراعظم کی زیر قیادت منزل کے حصول کیلئے پراعتماد ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے 102ارب روپے کے فنڈز مختص کیے، وزیراعظم نے ملک میں بچوں کے جنسی استحصال میں خطرناک اضافہ پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ زیادتی، جنسی تشدد اور استحصال کو روکنے کے لیے تمام قوانین کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھانے کی بات کی تھی، پاکستان کے حج کوٹہ میں 15ہزار 790حاجیوں کا اضافہ کردیا گیا ہے، وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو ہدایت کی ہے قرعہ اندازی میں تین بار رہ جانے والوں کو ساٹھ فیصد کوٹہ دیا جائے، وزیراعظم نے حجاج کرام کی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد سے حج کے لیے جانے والے بیس ہزار عازمین کی امیگریشن یہیں ہوگی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوم تکبیر پر پاکستان ایٹمی قوت بنا ،اس دن پاکستان سے یکجہتی کا پیغام جانا چاہئے،بدقسمتی سے آج عمران خان کے مخالف خاندان کا ایجنڈا ان سے حسد اور بغض رہا،آج ایک فلاپ شو کیا گیا اور اس درد کا اظہار کیا گیا کہ ہم سے لوٹ مار کا کچھ نہ پوچھو، سیاسی بونوں کا بانس پر چڑھنے اور عمران خان پر تنقید سے قد اونچا نہیں ہوگا، یوم تکبیر پر آہ بکا کی گئی ، نیب کو جواب دیں کہ ملکی معیشت کو چونا نہیں لگایا، سمدھی اور اپوزیشن لیڈر پاکستان آئیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو،مریم صفدر بار بار ایسے الفاظ استعمال کرتی ہیں جس کی اخلاقی اقدار اجازت نہیں دیتی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے، وطن کے تحفظ کی خاطر ہم سب ایک ہیں،ایک خاندان نے آج کے دن بھی عمران خان کو ہی ہدف بنایا، یہ کہتے ہیں ہم سے نہ پوچھو کہ یہ اثاثے کیسے بنے،ایک صاحب اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کے لیے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں، اگر وزیراعظم کی ساکھ نہ ہوتی تو ہمارے دوست ممالک مشکل میں ساتھ نہ دیتے ،اگر آپ نے کچھ غلط نہیں کیا تو آپ بیرون ملک سے پاکستان واپس کیوں نہیں آرہے،ضمیر کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہوتی ہے،جن کا دامن صاف ہوتا ہے وہ اپنے بچوں کے کندھوں پر رکھ کر بندوق نہیں چلاتے ،عمران خان ان گیدڑ بھبھکیوں سے نہ ڈرنے والا ہے نہ جھکنے والا ہے، اپوزیشن کے ہتھکنڈوں سے کوئی لینا دینا نہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیرون ملک مفرور ملزمان کی پاکستان واپسی کے حوالے سے معاہدہ ہو چکا ہے،اب بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،چیئرمین نیب کو متنازع بنانے کا فائدہ اپوزیشن کو ہوگا،اپوزیشن احتساب سے بچنے کے لیے احتساب کے عمل کو متنازع بنا رہی ہے،کابینہ اجلاس میں بجٹ پر ڈھائی گھنٹے بحث ہوئی،ایف بی آر کو بہت زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے،ساڑھے 5 کروڑ اکاونٹ ہولڈرز میں سے ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد چند لاکھوں میں ہے ،پاکستان کی صرف 300 کمپنیاں ایسی ہیں جو ٹیکس ریٹرنز میں منافع دکھاتی ہیں،محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کرپشن پر قابو پانے کی ضرورت ہے، جب تک اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے، حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے بات چیت کررہی ہے، مودی نے سارا الیکشن پاکستان مخالف جذبات پر لڑا، جس شخص نے اینٹی پاکستان انتخابی مہم چلائی، وہ کیسے پاکستانی وزیراعظم کو حلف برداری میں بلائے گا،پاکستان نے بھی مودی کو نہیں بلایا تھا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.