تازہ تر ین

ورلڈکپ 2019: بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی

ساﺅتھمپٹن(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا۔ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا کو ابتداءمیں ایک وکٹ کا نقصان ہوگیا جب چوتھے اوور میں اس کے اہم بلے باز ہاشم آملہ صرف 6 رنز بناکر 11 کے مجموعے پر بمرا کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔24 کے مجموعے پر ڈی کک کو بھی بمرا نے پویلین بھیج دیا، کوک صرف 10 رنز بناسکے۔کک کے بعد آنے والے ڈوسین ڈوپلیسس 38، ڈیر ڈوسین 22 اور ڈومینی 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس سے جنوبی افریقا کے پانچ کھلاڑی سینچری سے پہلے ہی 89 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بنگلادیش نے اس سے قبل ورلڈکپ کے پہلے میچ جنوبی افریقا کو شکست دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain