تازہ تر ین

امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کو ’بے وقوف‘ کہہ ڈالا

لندن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم اور برطانوی سفیر کم ڈارک کو ’بے وقوف‘ کہہ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ برطانیہ نے احمق اور بہت بے وقوف شخص کو سفیر بنایا جس سے ہم خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفیر کو تھریسامے سے ناکام بریگزٹ مذاکرات پر بات کرنی چاہیئے اور میری تنقید سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔امریکی صدر نے کہا کہ تھریسا مے کو بریگزٹ پر سمجھایا مگر اس نے احمقانہ راستہ اپنایا، وہ ڈیل کرنے میں ناکام رہیں اور ڈیزاسٹر ہوا۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ اور تھریسا مے کے درمیان تعلقات میں تلخی دیکھی گئی ہے پھر چاہیں معاملے ایران سے 2015 میں نیوکلیئر ڈیل کا معاملہ ہو یا مسلمانوں سے متعلق ٹرمپ کے بیانات پر تنقید۔تھریسا مے نے کچھ عرصے قبل استعفیٰ دیا تھا اور وہ رواں ماہ کے اختتام سے قبل اپنا منصب چھوڑ دیں گی۔31 اکتوبر کو برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے گا اور یہ امید کررہا ہے کہ اپنے سب سے قریبی اتحادی امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل دستخط ہوجائیں گے تاہم ٹرمپ کی جانب سے ان بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان تلخی بڑھ گئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved