Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
    • سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
    • غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
    • چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
    • 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
    • خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
    • خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • ساہیوال: جگہ کا تنازع’ مخالفین نے جانورو ں کے باڑے کو آگ لگا دی
    • خواتین کے تحفظ کیلئے شہرکی80ہزار پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آرپینک بٹن نصب
    • پاکستان میں آئی ٹی اور اے آئی کا شعبہ معیشت کا اہم ستون بننے لگا
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، سیالکوٹ کی پرواز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اترتا دکھا دیا
    • وفاق نے 2سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2ہزار 347ارب روپے فراہم کئے
    • مودی کے زیر اثر مقبوضہ کشمیر بے اختیار، ریاستی اداروں پر آر ایس ایس قابض
    • تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا:شرجیل میمن
    • دہشت گردی اور سیاسی بحران سہیل افریدی حکومت کیخلاف بڑا محاذ کھل گیا تبدیلی کی تیاریاں
    • بل گیٹس کا اے آئی کے خطرات سے خبردار ایک ارب موات کا سبب بن سکتی ہے
    • بلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے: سرفراز بگٹی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہوشیار! آپ کا بستر زہریلا تو نہیں؟

    By Daily Khabrainجولائی 12, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب(ویب ڈیسک) بند کمروں میں فوم کے نرم گدّوں پر لمبی تان کر سونے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ طبّی و ماحولیاتی ماہرین نے ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ فوم کے گدّوں سے فضا میں خطرناک اور زہریلے کیمیائی مرکبات خارج ہوتے ہیں جو آنکھ، ناک اور حلق میں سوزش سے لے کر دردِ سر اور جسمانی اعضا میں خرابیوں تک کی وجہ بن سکتے ہیں۔اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، حیفہ سے وابستہ ماہرین کی ایک ٹیم نے آٹھ مختلف اقسام کے فوم سے بنے گدّوں کا جائزہ لیا اور درجہ حرارت میں تبدیلی پر ان سے خارج ہونے والے مرکبات کا جائزہ لیا۔ ”پولی یوریتھین“ نامی کیمیکل ان تمام گدّوں میں قدرِ مشترک تھا۔ تجزیئے کے بعد ماہرین کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ انسانی جسم کے درجہ حرارت پر بھی ان گدّوں سے پولی یوریتھین کے باعث ”وولاٹائل آرگینک کمپاﺅنڈز“ (VOCs) کہلانے والے زہریلے مرکبات کی نہایت معمولی مقداریں، غیر محسوس طور پر ہوا میں خارج ہورہی تھیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو لوگ فوم کے گدّوں پر سونے کے عادی ہیں، ان کی صحت ”وی او سیز“ کے معمولی بخارات (فیومز) سے متاثر ہوسکتی ہے۔ البتہ، فوم کے گدوں سے وی او سیز کا اخراج بڑی عمر والے افراد کےلیے بے ضرر ہے لیکن کم عمر اور شیرخوار بچوں کےلیے محفوظ حدود سے زیادہ ہے۔”(ان نتائج سے) گھبرا کر فوم کے گدے باہر پھینکنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وی او سیز کے اخراج کی شرح بہت معمولی ہے۔ ہاں! چھوٹے بچے اپنے دن کا زیادہ حصہ بستر پر لیٹے لیٹے گزار دیتے ہیں، ان کےلیے ضرور احتیاط کیجیے۔“ یائل دیوبوسکی نے کہا جو اس تحقیق میں شامل سینئر سائنٹسٹ ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ ماہرین کا مشورہ یہ بھی ہے کہ وہ کمرے جہاں فوم والے گدّے اور صوفے رکھے ہوں، وہاں سے تازہ ہوا کا گزر بھی بہتر بنایا جائے تاکہ وی او سیز کے اثرات تقریباً مکمل طور پر زائل کیے جاسکیں۔اس تحقیق کے نتائج ریسرچ جرنل ”اینوائرونمنٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی“ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.