Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایئرپورٹ میں گھس کر 13سالہ بچے کی طیارہ اڑانے کی کوشش

    By Daily Khabrainجولائی 22, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ(ویب ڈیسک)ویسے تو کسی ائیرپورٹ کے اندر داخل ہونا آسان نہیں ہوتا مگر رن وے تک کسی کی نظر میں آئے بغیر پہنچنا تو اس سے بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے، مگر چین میں ایک بچے نے ایسا کردکھایا بلکہ 2 طیاروں کو اڑانے کی کوشش بھی کرڈالی۔جی ہاں واقعی چین میں یہ حیران کن واقعہ پیش آیا ہے اور بی بی سی نے جیانگ شو ٹی وی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ چین کے مشرقی صوبے ڑنجیانگ کے شہر ہوڑہو میں پیش آیا جہاں 13سالہ بچہ آدھی رات کو خفیہ طور پر ایئرپورٹ پر داخل ہوگیا۔ایئرپورٹ پر لگے نگرانی کے کیمروں میں ریکارڈ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لڑکا ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کے جہاز میں سوار ہوا اور اڑانے کی ناکام کوشش میں جنگلے سے ٹکرا دیا۔ایک جہاز جنگلے سے ٹکرانے کے بعد بچہ فوراً دوسرے جہاز میں سوار ہوا جسے وہ کچھ دیر گول دائرے میں گھماتا رہا اور پھر ایئرپورٹ چھوڑ کر نکل گیا۔مقامی پولیس کے مطابق لڑکے کو واقعے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم اس کی حرکت سے 8ہزار یوآن کا نقصان ہوا۔فوٹیج سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹ حکام اور بچے کے اہل خانہ کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت فیملی 2ہزار یوآن جرمانہ ادا کرے گی۔جرمانے کی رقم اس لئے کم رکھی گئی کیوں کہ لڑکے کے غریب اہل خانہ اتنا بھاری جرمانہ ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔اس بارے میں گلوبل ٹائمز اخبار نے لکھا ہے کہ جب پولیس بچے کو جرمانے کرنے پہنچی تو وہ اپنا ہوم ورک کررہا تھا۔ایئرپورٹ اسٹاف اس بات پر حیران تھا کہ اس عمر میں بغیر تجربے کے لڑکے نے طیارے کو کیسے کنٹرول کیا۔دوسری جانب ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے بچے کو پائلٹ ٹریننگ دینے کی پیشکش کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف دیکھ کر طیارہ کنٹرول کرنا ناممکن ہے ، یقینناً یہ بچہ بہت ذہین ہے۔،واقعے کے بعد چینی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے جہاں کچھ لوگ نامناسب ایئرپورٹ سیکیورٹی اور والدین پر سخت تنقید کررہے ہیں تو دوسری طرف لوگ جرمانے کی رقم کم کرنے اور پائلٹ کی تربیت کی پیشکش پر ایئرپورٹ حکام کو سراہ رہے ہیں۔چین کی مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ایک صارف نے لکھا کہ "یہ بچہ واقعی بے حد ذہین اور خوش قسمت ہے، میں امید کرتا ہوں کہ وہ سیدھے راستے پر چلے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.