Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مسجد الحرام کے قریب حملے کی افواہیں بے بنیاد، سعودی حکام کی وضاحت
    • جامشورو: آگ لگنے سے 40 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں
    • محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا
    • یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
    • موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
    • کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
    • وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
    • گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
    • خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
    • اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
    • واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
    • محکمہ سول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوںمیں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے کلوا ضافہ
    • ستمبر 2026 پنجاب بھر 41,472 ٹریفک حادثات میں 330افراد جان بحق ڈاکٹر رضوان
    • 9.41ارب روپے مالیت سے زائد ٹیکس فراڈ ایف بی ار نے85 ٹیکس دہندگان کے خلاف کیسز بنا دیے
    • تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • جیلوں میں قیدکشمیری نوجوانوں کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فاروق عبداللہ
    • محکمہ خزانہ نے پنشن اصلاحات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
    • خیبرپختونخوا ہ میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانا حکومت کی مزید نااہلی ہوگی:لیاقت بلوچ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بالی ووڈ میں ناکامی کے بعد دوسرے شعبوں میں قسمت آزمانے والے اداکار

    By Daily Khabrainجولائی 28, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں کام کرنا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر کسی کا یہ خواب سچ ہوجائے بہت سے لوگ فلم انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کے حصے میں صرف ناکامی آتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر ایک شعبے میں ناکام ہوگئے تو زندگی رک گئی، بلکہ وہی لوگ حقیقت میں کامیاب کہلاتے ہیں جوایک شعبے میں ناکامی کے بعد دوسرے شعبوں میں قسمت آزمائی کرتے ہیں اورکامیاب رہتے ہیں۔ یہاں ایسے ہی بالی ووڈ اداکاروں کے بارے میں تحریر پیش کی جارہی ہے جنہوں نے فلموں میں فیل ہونے کے بعد دوسرے شعبوں میں قسمت آزمائی اور کامیاب رہے۔
    ٹوئنکل کھنہ
    بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار راجیشن کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کی اور ”برسات“، ”میلہ“،”بادشاہ“،”زلمی“ اور”انٹرنیشنل کھلاڑی“جیسی فلموں میں کام کیا۔ لیکن بالی ووڈ کے صف اول کے ادکاروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود ٹوئنکل کھنہ بالی ووڈ میں کیریئر بنانے میں ناکام رہیں۔ ٹوئنکل آخری بار 2010 میں ریلیز ہوئی فلم”لو کیلئے کچھ بھی کرے گا“میں نظر اائی تھیں لیکن یہ فلم بھی فلاپ ہونے کے بعد انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا اوربطور لکھاری نئے کیریئر کی شروعات کی جس میں انہیں بے انتہا کامیابی ملی۔ آج ٹوئنکل کھنہ کا شمار بھارت کی مشہور مصنفہ اور انٹیریئر ڈیزائنرز میں ہوتاہے۔
    ساحل خان
    2001 میں فلم”اسٹائل“سے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار ساحل خان بھی بطور اداکار اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام ہوگئے۔ جس کے بعد انہوں نے گوا میں فٹنس ٹریننگ سینٹر کھولا اورآج وہ ایک کامیاب جم چین کے مالک ہیں۔
    میوری کانگو
    1996میں ریلیز ہوئی فلم ”پاپا کہتے ہیں“کے گانے”گھر سے نکلتے ہی کچھ دور چلتے ہی“سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ میوری کانگو کا بالی ووڈ کیریئر بھی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکا اور وہ بطور اداکارہ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ لیکن انہوں نے ایک شعبے میں فیل ہونے کے بعد ہمت نہیں ہاری اورامریکا میں ایم بی اے مکمل کرنے کے بعد مارکیٹنگ کے شعبے میں بطور ایسوسی ایٹ مینجر کام کیا۔ بعد ازاں وہ دوبارہ بھارت منتقل ہوگئیں اورانہوں نے رواں سال گوگل انڈیا کو بطور انڈسٹری ہیڈ جوائن کیا ہے۔ میوری بطور اداکارہ تو کامیابی حاصل نہ کرسکیں لیکن آج وہ ان تمام لوگوں کے لیے آئیڈیل کی حیثیت رکھتی ہیں جو ایک جاب میں ناکامی کو لے کر ساری زندگی بیٹھے رہتے ہیں اور اپنی حقیقی صلاحیتوں کو پہچان ہی نہیں پاتے۔
    کمار گورو
    اداکار کمار گورو نے 1981 میں فلم”لواسٹوری“سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قابل ذکر کام نہ کرسکے۔ اداکار کمار گورو 2002 میں فلم ”کانٹے“میں نظر ا?ئے تھے۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر مالدیپ میں سیاحت کے بزنس میں قسمت آزمائی کی اور کامیابی سے اس بزنس کو چلارہے ہیں۔
    منداکنی
    فلم ”رام تیری گنگا میلی“ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منداکنی نے بھی فلموں میں قابل ذکر کام نہ ملنے کی وجہ سے بالی ووڈ چھوڑ دیا۔ وہ آج کل ممبئی میں یوگا ٹرینرکی حیثیت سے ملازمت کررہی ہیں۔
    ڈینو موریا
    نامور ماڈل و اداکار ڈینو موریا نے”راز“،”عشق ہے تم سے“اور ”پیار میں کبھی کبھی“جیسی فلموں میں کام کیا لیکن وہ بھی سپر اسٹار کا درجہ حاصل نہ رسکے۔ 2010 میں فلم”پیار امپوسیبل“میں کام کرنے کے بعد انہوں نے بھی شوبز کو خیرباد کہہ دیا اوروہ ممبئی میں کیفے چین چلارہے ہیں۔
    کِم شرما
    فلم”محبتیں“میں کام کرنے والی اداکارہ کم شرما بھی بالی ووڈ میں قدم جمانے میں فیل ہوگئیں۔ اداکارہ کِم آخری بار فلم”تاج محل“میں نظر آئی تھیں لیکن یہ فلم باکس آفس پر نہ چل سکی۔ فلموں میں ناکامی کے بعد انہوں نے ہار نہیں مانی اور انہوں نے برائیڈل گروومنگ اسٹوڈیو کھولا اور اسے کامیابی سے چلارہی ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.