Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مسلح افواج ملکی استحکام کے لئے پر عزم فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان کی روس ساتھ مشترکہ فوجی مشق دروزبہ اور عمان سے وشاق الجبل کا آغاز
    • ایران کی امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش
    • پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات انتئہائی اہمیت کے حامل شہباز شریف
    • گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
    • میکل آرٹیٹا کا آرسنل کے ساتھ نیا معاہدہ طے
    • NFCخیبرپختونخواکو انسداد دہشت گردی کیلئے ڈیڑھ ارب ملےعطا تارڑ
    • طاقت سے لوگوں کو سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا:مسعود پزشکیان
    • پنجاب میں غنڈا گردی اور قبضہ مافیا نہیں چل سکتا مریم نواز
    • پٹرول 1.70 ڈیزل3.12 روپے فی لیٹر سستا
    • دفاعی فضائی ری فیولنگ کی سعودی درخواست منظور کرلی: برطانوی وزیراعظم
    • ظہران ممدانی کا ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ اختلافات کے باوجود دوستانہ ملاقاتوں کا انکشاف
    • دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں: بل گیٹس
    • عدالتی فیصلے کی توہین پر کارروائی ہو گی’ حکومت سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے:طلال چوہدری
    • پاکستان ویمنز نے میچ میں بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کر لیا
    • لاہورہائیکورٹ’ علیمہ خان اور ڈرائیور کی نظر بندی’ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
    • ایم کیو ایم سیاسی دہشتگردی نہ کرے، کراچی کسی ایک جماعت یا زبان بولنے والوں کا شہر نہیں: سعید غنی
    • پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا لائحہ عمل تبدیل کرنے کا فیصلہ، پارٹی میں اختلاف
    • جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے
    • جنید اکبر کے بیان کے بعد گنجائش ختم ‘اب بالکل زیرو ٹالرنس ہوگی: طارق فضل چودھری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طوق منگھ یا منگھوپیر!

    By Daily Khabrainاگست 21, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کرا چی:(ویب ڈیسک)سندھ کے قدیم ا?ثار جن میں ٹیلے، مساجد، مقابر، مزارات وغیرہ شامل ہیں، خطے کی ارتقائی تہذیب و تمدن کی خاموش داستان بیان کرتے ہیں۔اس کے سب سے بڑے شہر کراچی سے 16 کلو میٹر کے فاصلے پر پہاڑی ٹیلوں اور کیکر کی جھاڑیوں و جنگلات سے گھرا ہوا ”منگھوپیر“کا قصبہ ہے جہاں ہزاروں سال قدیم تہذیب کے ا?ثار پائے جاتے ہیں۔ اس قصبے کے بارے میں مو?رخین کی رائے ہے کہ یہ علاقہ کسی دور میں ا?باد اور ہنستا بستا شہر تھا جو کسی قدرتی ا?فت یا حادثے کا شکار ہو کر صفحہ ہستی سےمٹ گیا لیکن اس کے ا?ثار اب بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔منگھوپیر کا علاقہ کراچی کے شمال مشرق میں واقع ہے جو اسے بند مراد کے ذریعے لسبیلہ سے ملاتا ہے۔ اس کے ٹیلوں پر واقع چوکنڈی طرز کی منقش قبریں، مکانات، تالاب اور دیگر ا?ثار اس کی تاریخی حیثیت کی گواہی دیتے ہیں۔قدیم دور میں یہ علاقہ مکران اور ایران کے ساتھ تجارت کے لیے راہ داری کا کام دیتا تھا اور اسلام پھیلنے کے بعد عربوں کی ا?مد و رفت ایران اور مکران کے راستے ہوتی تھی، ان کے قافلے اسی راستے سے گزر کر اگلے مستقر کی جانب عازم سفر ہوتے تھے۔ دوران سفر ان کا پڑاﺅ لسبیلہ اور اس کے گردونواح کے قصبات میں ہوتا تھا، جن میں سے ایک منگھوپیر کا قصبہ بھی تھا۔ اس کی پہاڑیوں کے دامن میں موجود شکستہ، ٹوٹی پھوٹی پرانی قبریں صدیوں قدیم ہیں، ان میں چوکنڈی طرز کی قبریں بھی ہیں۔ یہاں تمام قبریں جنگ شاہی پتھر سے تعمیر کی گئی ہیں جو تیز پیلے اور قریب قریب زرد رنگ سے ملتا جلتا ہے۔ مو?رخین کے مطابق یہاں ایسی قبریں بھی دیکھی گئیں جن پر تلوار بازی، گھڑ سواری اور ا?ات حرب کے نقوش بھی پائے جاتے تھے جب کہ خواتین کی قبروں پر خوبصورت زیورات کنندہ کئے گئے ہیں۔بعض قبریں چبوترے پر بنائی گئی تھیں جب کہ بعض کے نیچے ایک طرح کے طاق بنائے گئے ہیں جن کے ا?ر پار دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کچھ خواتین کی قبروں پر ڈولی اور جنازے کی علامت گہوارے سے مشابہہ نقوش بھی موجود تھے جن کا مطلب تھا کہ یہ قبریں شادی شدہ خواتین کی ہیں۔مردوں کی قبروں پر خوبصورت کلاہ نما ڈیزائن بنائے گئے ہیں، اس کے علاوہ تلوار بازی، گھڑسواری اور خنجر وغیرہ کے نقش نگار بھی بنائے گئے ہیں۔ خواتین کی قبروں پر خوبصورت زیورات کنندہ کئے گئے ہیں۔ ان نقوش سے مرد و زن کی قبروں کی باا?سانی شناخت کی جاسکتی ہے۔ یہ قبریں تعمیراتی فن کا اعلیٰ نمونہ ہیں لیکن اس طرز کی زیادہ تر قبریں ناپید ہوچکی ہیں صرف دو قبریں منگھوپیر کے مزار کے سامنے موجود ہیں ان کی حالت بھی مخدوش ہے۔منگھوپیر کی پہاڑیوں کو ”طوق منگھ“ کہا جاتا ہے۔ منگھوپیر کا مقام جو مگر پیر کے نام سے بھی معروف تھا، ہندوو¿ں کیلئے بھی متبرک حیثیت کا حامل تھا۔ سندھ میں اسلام پھیلنے سے قبل ہندو یاتری اس علاقے میں اپنے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے ا?تے تھے اور وہ تالاب میں موجود مگرمچھوں کی پوجا کرتے تھے خاص کر ان کے سردار کی جسے وہ ”لالہ جراج“کا اوتار سمجھتے تھے۔ا?ثار قدیمہ کے ماہرین منگھوپیر کی تہذیب کو کانسی کے دور سے بھی قدیم تہذیب قرار دیتے ہیں۔قدیم ا?ثار کے ماہر، کاربن ڈیٹنگ کے مطابق یہاں ملنے والی ہڈیاں کانسی کے دور (3300-1200 قبلِ مسیح) سے تعلق رکھتی ہیں۔ ماہرین ا?ثار قدیمہ کو یہاں کچھ پیتل کی قدیم اشیا بھی ملی ہیں جن پر موجود نقش و نگار سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں ہزاروں سال پہلے کانسی دور کا ایک قدیم گاو?ں رہا ہوگا جہاں لوگ مگرمچھوں کی عبادت کرتے تھے۔یہ علاقہ چاروں طرف سے پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے، ایک پہاڑ کے دامن میں حوض ہے جس میں ہمہ وقت گرم پانی موجود رہتا ہے۔ اس علاقے میں موجود سمہ دور کے مقبرے، مکانات، تاریخی کتبے، تالاب، چشمے تحقیق و تفتیش کرنے والوں کو دعوت فکر و نظر دیتے ہیں۔ منگھوپیر کو اس لیے بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے کہ سلاطین دہلی کے عہد کے ایک بزرگ، خواجہ حسن سخی سلطان المعروف منگھوپیر مدفون ہیں۔ منگھوپیر بابا یا خواجہ حسن سخی سلطان کون تھے؟ تاریخ اس حوالے سے کچھ روشنی ڈلنے سے قاصر ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا

      پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.