Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے بھیجا گیا خط عباس عراقچی کو موصول
    • اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے لبنانی فوجی افسران کی آخری رسومات ادا
    • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان
    • گرمی سے نجات کا قدرتی نسخہ؛ املی اور ادرک کا ٹھنڈا شربت صحت کا بھی محافظ
    • سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
    • اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ‘سپر ایپ’ بنانے کا فیصلہ
    • مومنہ اقبال کی رخصتی کب ہوگی؟ اداکارہ کی بہن نے بتادیا
    • ایک خاتون اسپتال زندگیاں بچانے گئی اس پر تیزاب پھینک دیاگیا، ماہرہ کوئٹہ واقعے پر کانپ اٹھیں
    • تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
    • 15 سالہ بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ
    • لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل
    • ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت کا سامنا
    • امریکا میں فیسٹیول کے دوران فائرنگ؛ کم از کم 12 افراد زخمی
    • بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پولیس اہلکار انھیں ‘کرنٹ ، لوہے کے راڈ سے مارتے رہے،عامر مسیح کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت بارے بی بی سی کی دل دہلا دینے وا لی سٹو ری

    By Daily Khabrainستمبر 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (ویب ڈیسک)لاہور میں پولیس کے تشدد سے ہلاک ہونے والے عامر مسیح کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انھیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ اب تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گذشتہ چند دنوں سے پے در پے پولیس تشدد کے واقعات منظر عام پر آ رہے ہیں جن کی وجہ سے پورے ملک میں تشویش کی ایک لہر دوڑی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ چند دن قبل لاہور کے تھانہ شمالی چھاو¿نی میں مبینہ طور پر پیش آیا ہے جس میں دو بچوں کے باپ عامر مسیح کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت ہوئی ہے۔ہلاک شدہ شخص عامر مسیح کے ورثا نے موقف اپنایا ہے کہ عامر لاہور کی پی ایف کالونی میں ایک شخص کے گھر مالی کا کام کرتے تھے اور اس گھر میں ہونے والی ایک مبینہ چوری کے شبے میں پولیس نے انھیں حراست میں لیا تھا۔تھانہ شمالی چھاو¿نی میں درج مقدمے میں مقتول عامر مسیح کے بھائی سنی اقبال کا موقف ہے کہ ان کا بھائی 28 اگست سے لاپتہ تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی تلاش میں پی ایف کالونی گئے جہاں پر انھیں ایک سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ تھانہ شمالی چھاو¿نی کے سب انسپکٹر ذیشان نے ان کے بھائی عامر مسیح کو فون کر کے تھانے بلایا تھا جہاں سے انھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ان کے مطابق جب وہ تھانے گئے تو تھانے والوں نے ان کے بھائی کی موجودگی سے انکار کیا جس کے بعد 31 اگست کو انھوں نے تھانہ ڈیفینس میں اپنے بھائی کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ایف آئی آر میں سنی مسیح نے کہا ہے کہ ان کے بھائی پی ایف کالونی میں جس شخص کے ہاں کام کرتے تھے انھوں نے پولیس سے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے پکڑوایا، ان پر تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول عامر مسیح کے برادر نسبتی منیر بھٹی نے بتایا کہ 2 ستمبر کی شام انھیں تھانہ شمالی چھاو¿نی سے فون آیا کہ ’ہم تمہارا بندہ تمہارے حوالے کرتے ہیں‘ تو وہ اپنے دیگر رشتے داروں کے ساتھ پہنچے جہاں سب انسپکٹر ذیشان نے کہا کہ ’تمہارا بندہ (عامر) بے گناہ ثابت ہوا ہے اس کو تم لوگ لے جاو¿۔‘درخواست کے مطابق جب وہ اپنے دیگر رشتے داروں کے ہمراہ تھانے پہنچے تو سب انسپکٹر ذیشان اور دو نامعلوم افراد نے عامر کو ان کے حوالے کیا اور انھیں لے جانے کے لیے کہا۔’سب انسپکٹر ذیشان ہمیں لے کر تھانے سے باہر آیا تو ہم نے دیکھا کہ عامر مسیح کو اس وقت انھوں نے ایک اوبر ٹیکسی میں ڈالا ہوا تھا اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی۔ اس پر ہم سب لوگ غصے میں آ گئے اور احتجاج شروع کیا تو تفتیشی انچارج ناصر بیگ نے ہمیں اندر بلایا اور کہا کہ شور شرابا نہ کرو، اس (عامر) کو گھر لے کر جاو¿، اس کو ویسے ہی کچھ بخار وخار ہوا ہے۔ اس کی دوائی کا جو خرچہ ہو مجھ سے لے لینا۔’منیر بھٹی کے مطابق ناصر بیگ کا کہنا تھا کہ ‘اس کو ہسپتال لے چلو، ہم بھی وہاں آتے ہیں۔ان کے مطابق جب عامر مسیح کو ہسپتال پہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی کہا کہ ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ منیر کے مطابق یہ سن کر موقع پر موجود پولیس اہلکار بھی غائب ہوگئے۔سنی مسیح کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر نے انھیں ملنے کے بعد بتایا کہ تھانے میں سب انسپکٹر ذیشان اور چار نامعلوم سپاہیوں نے ان پر سخت تشدد کیا۔ان کے مطابق عامر نے کہا کہ پولیس اہلکار انھیں ‘کرنٹ دیتے رہے، لوہے کے راڈ سے مارتے رہے، جسم پر لوہے کے راڈ رکھ دیتے اور دو پولیس اہلکار ان پر کھڑے ہو جاتے تھے۔’منیر بھٹی کا کہنا تھا کہ عامر کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس وقت وہ ہمیں کہتا تھا کہ ‘میرے جسم پر خارش کرو کیونکہ مجھے محسوس ہی نہیں ہوتا کہ میرا جسم میرے ساتھ بھی ہے کہ نہیں۔’درخواست کے مطابق عامر کو فوری طور پر سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج ہوتا رہا مگر تھوڑی دیر بعد عامر ہلاک ہو گیا۔منیر بھٹی کا دعویٰ تھا کہ انھیں اطلاع دینے سے پہلے پولیس اہلکار عامر مسیح کو لے کر تھانے کے پاس ہی موجود کنٹونمنٹ ہسپتال لے گئے تھے جنھوں نے مریض کی حالت دیکھ کر علاج کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر انھوں نے مجبوری کے عالم میں گھر والوں کو بلایا۔منیر بھٹی کے مطابق کنٹونمنٹ ہسپتال میں عامر مسیح کے ساتھ کیے گئے سلوک کی سی سی ٹی وی فوٹیج انھیں ہسپتال سے دستیاب ہوئی ہے۔ بی بی سی کے پاس موجود اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد عامر کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہسپتال لاتے ہیں اور بائیک سے اترنے کا کہتے ہیں۔بائیک سے اترتے وقت وہ ممکنہ طور پر کمزوری کی وجہ سے فرش پر ڈھے جاتے ہیں جس پر وہ افراد عامر مسیح کو لاتوں سے مارتے ہیں۔ایک اور کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج میں کچھ افراد انھیں ویل چیئر پر بٹھا کر لے ہسپتال سے باہر لے جاتے نظر آتے ہیں جس کے بعد ایک گاڑی بلوائی جاتی ہے جس میں عامر مسیح کو ڈال کر روانہ کیا جاتا ہے اور دیگر اہلکار ان کے ساتھ موٹرسائیکل پر روانہ ہو جاتے ہیں۔سروسز ہسپتال لاہور کے ذرائع کے مطابق عامر مسیح کے ابتدائی پوسٹ مارٹم میں تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ پوسٹ مارٹم میں تشدد کی واضح رپورٹ ملنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عامر مسیح کی بیوہ سلمیٰ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی شادی سال 2012 میں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ برکی روڈ پر واقع ان کے علاقے میں مسیحی برادری کے 60 سے 70 خاندان ہیں جبکہ مسلمانوں کے 300 سے 400 گھرانے ہیں۔ ’سب لوگ ہمیں جانتے ہیں، مسیحی خاندانوں کو تو چھوڑیں، مسلمانوں سے ہی پوچھ لیں کہ میرا خاوند کیسا تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاوند ایک ہسپتال میں کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے کے علاوہ بڑے لوگوں کے گھروں میں مالیوں کا کام کرکے مہینے کے 20 سے 22 ہزار روپے کماتے تھے۔ ’وہ منصوبے بنایا کرتے تھے کہ ہم اپنے بچوں کو پڑھائیں گے اور وہ مستقبل میں افسر بنیں گے تو ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔‘

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے بھیجا گیا خط عباس عراقچی کو موصول

    ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    تازہ ترین

    ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟

    لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل

    بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.