تازہ تر ین

معروف کمپنی سوزوکی جدت و قدامت کے امتزاج کے ساتھ نئی کانسیپٹ کی گاڑیاں متعارف کرائیگی

ٹو کیو (ویب ڈیسک)معروف کمپنی سوزوکی نے نئی کانسیپٹ گاڑیاں ٹوکیو موٹر شو کے دوران متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ان میں سے ایک گاڑی جدت و قدامت کے امتزاج کے ساتھ ہے جسے واکو اسپا کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسری منفرد ڈیزائن کی ہنارے ہے۔ان گاڑیوں کی تفصیلات تو فی الحال دستیاب نہیں مگر ان کی تصاویر ضرور سامنے آچکی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ گاڑیاں دیکھنے میں کتنی اچھی ہیں۔سوزوکی واکو اسپا نامی کانسیپٹ گاڑی میں ماضی کی گاڑیوں سے متاثر باڈی دی گئی ہے جو کہ 1960 کی دہائی کی سوزوکی فرنٹی سے متاثر لگتی ہے مگر نئی گاڑی میں کچھ نئے اضافے بھی موجود ہیں۔جیسے رئیر فیسنگ کیمرے نظر آرہے ہیں جبکہ یہ 2 دروازوں والی گاڑی ہے جو کہ ممکنہ طور پر ہائیبرڈ ہوگی جبکہ باڈی شیپ بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہوگی اور ڈیش بورڈ پر تفریحی مواد بھی دیکھا جاسکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain