تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک میں 5 سنچریاں، احمد شہزاد کوہلی کے برابر،پہلے پاکستانی، تیسرے ایشیائی کھلاڑی بن گئے

فیصل آباد:(ویب ڈیسک) احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک کرکٹ میں 5 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاءکے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں اسکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain