تازہ تر ین

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان بحران شدید تر ہو گیا

 

چٹا گا نگ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں سمیت دیگر مسائل کو لے کر بحران شدید تر ہو گیا ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کی جانب سے ہڑتال کو کرکٹ کو غیر مستحکم کرنے کی سازش قرار دے دیا۔بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے کم معاوضوں سمیت دیگر مسائل کے سبب گزشتہ روز اپنے کرکٹ بورڈ کے خلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے 11 مطالبات کی منظوری تک مزید کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔کھلاڑیوں کی جانب سے اس اقدام کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کھلاڑیوں کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ اگر وہ کھیلنا نہیں چاہتے تو نہ کھیلیں، آپ نہ کھیل کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے انہوں نے کھیلنا کیوں چھوڑ دیا ہے۔بنگلہ دیش نے آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کرنا ہے لیکن کھلاڑیوں کے احتجاج اور ہڑتال کے سبب یہ دورہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain