تازہ تر ین

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پی ای ٹی سکین کی رپورٹس آ گئیں

لندن: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ پی ای ٹی سکین میں ایک سے زیادہ لیمف نوڈز پائے گئے ہیں۔ رائٹ ایگزیلیری لیمف نوڈز کا مزید معائنہ کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر عدنان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مزید ٹیسٹ کے بعد پتا چلے گا کہ لیمف نوڈز کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے پیلیٹ لٹس کسی حد تک نارمل ہیں۔ جنھیں ادویات کے ذریعے خاص لیول پر رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے مرض کی مزید تحقیقات اور ریگولر فالو اپ جاری ہے، جس میں خون کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے طبی اصلاحات کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے رائٹ ایگزیلا میں نوڈز ہیں جو بڑے ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں نوازشریف کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ اس لیے کارڈیالوجی کی ایک ٹیم بھی ان کا معائنہ کر رہی ہے۔ انجیو گرام اور انجیو پلاسٹی کیا جائے گا جبکہ دماغ کو خون منتقل کرنے والی شریان کے علاج کیلئے ویسکولر سرجن کی خدمات لی ہیں۔ ویسکولر سرجن دوبارہ نواز شریف کو معائنہ کریں گے۔ دماغ کی شریان کی سرجری یا سٹنٹ ڈالا جائے گا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain