متحدہ عرب امارات کی جانب سے نریندر مودی کو اعلیٰ اعزاز دیے جانے پر ن لیگ کی شدید تنقید

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے نریندر مودی کو اعلیٰ اعزاز دیے جانے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے شہزادہ محمد بن زید النہیان پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مودی کشمیر میں قصائیوں کی طرح کشمیریوں کو کاٹ رہا ہے اور محمد بن زید النہیان اسے اعلیٰ اعزاز سے نواز رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ”مودی کشمیر میں قصائیوں کی طرح کشمیریوں کو کاٹ رہا ہے اور محمد بن زید النہیان اسے اعلیٰ اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ حضرت محمد نے فرمایا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے پیار ، رحمت ، اور ہمدردی میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی ہے۔ جب کسی بھی اعضاءمیں تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم درد اور بخار میں مبتلا ہو جاتا ہے“۔واضح رہے متحدہ عرب امارات کی شاہی حکومت نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول”زیڈ ایوارڈ“ سے نوازا ہے۔ دوسری جانب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”اماراتی ولی عہد کے نام لکھا گیا میرا خط میڈیا میں آگیا ہے البتہ کشمیر میں بھارتی مظالم ابھی بھی جاری ہیں، ہم یہ سب دنیا کو بتائیں گے“۔برطانوی خاتون رکنِ اسمبلی ناز شاہ نے اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ انہوں نے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھا دیا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد سے نریندرا مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ”کل میں نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید کو خط لکھا ہے، جس میں میں نے وزیر اعظم مودی کو ایوارڈ دینے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ کشمیر کے عوام مودی کے ہاتھوں تکلیف اٹھا رہے ہیں“۔ برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں ’وی سٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی شئیر کیا اور اپنے خط کی تصویر بھی شائع کی تھی۔

کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے مکمل تیار ہیں، آرمی چیف

گلگت (ویب ڈیسک)پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ ہم مشرقی سرحد پر خطرے سے آگاہ ہیں اور کسی بھی مس ایڈونچر یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعدازاں چیف آف آرمی اسٹاف نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے دنیا کے بلند ترین جنگی محاذ پر موسمی، زمینی اور دشمی کے چیلنجز کے باوجود افسران اور جوانوں کی تیاری اور جذبے کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشرقی سرحد پر کسی بھی خطرے سے باخبر ہیں، اس خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے اور ہم کسی بھی مس ایڈوینچر یا جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5اگست کے اقدامات کے بعد خطے کی مجموعی صورتحال کشیدہ ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور اس اقدام سے ایک روز قبل ہی وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ وہاں تمام مواصلاتی رابطے بھی منقطع کردیے گئے تھے۔بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 20 روز سے کرفیو جاری ہے اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں جبکہ بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد نے وادی کو چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان نے 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر مسترد کیا تھا۔بعدازاں 7 اگست کو قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اہم اجلاس میں بھارت سے دوطرفہ تجارت کو معطل کرنے اور سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے تحت پاکستان میں 73واں یومِ آزادی، یومِ ٰیکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا تھا۔علاوہ ازیں 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی پر ملک بھر یوم سیاہ منایا گیا تھا، اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا تھا اور بھارت مخالف احتجاج اور مظاہرے کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خط لکھ کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر سے مطالبہ کیا تھا کہ اجلاس بلا کر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کی جائے۔جس کے بعد 16 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 50 سال میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر غور کے لیے تاریخی مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا۔یہی نہیں بلکہ 20 اگست کو پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 1450 روپے مہنگا ہوکر 88 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔رواں ہفتے ڈالر کی قدر مسلسل گرنے کے باوجود سونے کی قیمتوں کو پر لگے رہے اور سونے کی قیمت نے نئے ریکارڈ قائم کئے، رواں ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپے 14 پیسے گری اور ڈالر 158 روپے 66 پیسے سے کم ہوکر 157 روپے 52 پیسے پر بند ہوا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 40 پیسے سستا ہوا اور 159 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 157 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی روز میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 1450 روپے اور 1243 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں یکدم 32 ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 88 ہزار 550 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 75 ہزار 917 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔

دنیا کا سب سے چھوٹا انجن تیار

ڈبلن(ویب ڈیسک) اگرچہ یہ آپ کی کار یا موٹرسائیکل میں نصب انجن جیسا تو نہیں لیکن طبیعیات دانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا انجن بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو صرف ایک کیلشیم آئن کے برابر ہے۔آسانی کیلئے یوں سمجھ لیجیے کہ اس انجن کی جسامت کار انجن کے دس اربویں حصے جتنی ہے جسے ڈبلن میں واقع ٹرینٹی کالج کے سائنسدانوں نے بڑی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس کی جسامت ایک کیلشیم آئن یعنی چند ایٹموں جتنی ہے، اسی لیے اس کی اصل تصویر لینا ممکن نہیں مگر اس کا ایک خاکہ اوپر کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔یہ کسی طویل سفر میں کار کا حصہ تو نہیں بن سکے گا لیکن مستقبل میں نینو ٹیکنالوجی سے بنی انتہائی مختصر مشینوں کی تیاری میں یہ ضرور مفید ثابت ہوگا۔ ایسی مشینیں جو انسانی جسم میں داخل ہوکر انتہائی حساس اور پیچیدہ امور انجام دے سکیں گی۔اس میں کیلشیم آئن پر ایک برقی چارج موجود ہے جو اسے گول دائرے میں گھماتا ہے۔ اس طرح اینگیولر مومینٹم پیدا ہوتا ہے جو لیزر شعاع کی حرارت کو تھرتھراہٹ میں تبدیل کرتا ہے۔ اس طرح ارتعاشات اسے فلائی ویل بناتے ہیں یعنی گردشی توانائی جمع رکھنے کا ایک کام کرتا ہے۔اس طرح یہ پہیہ نما انجن ایٹمی پیمانے کی کسی موٹر کی افادیت بھی ناپ سکتا ہے اور اسے بہت سارے سنجیدہ کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وزیرخارجہ کا یواے ای کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے پر ردعمل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یواے ای کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے پر ردعمل دے دیا۔ انہوں کہا کہ یواے ای پرکسی تیسرے ملک سے تعلقات سے متعلق قدغن نہیں لگا سکتے،کابینہ کی منظوری کے بعد کشمیرکے بارے میں اگلا لائحہ عمل جلد شیئر کریں گے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تقسیم ہوچکا ہے۔بھارتی اقدام پر بھارت کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کا استعمال ہوا۔ دنیا نے دیکھا کہ سب سےبڑی جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا۔ آج دنیا بھارت کا اصل چہرہ دیکھ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مکمل لاک ڈاﺅن کررکھا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ادویات اورخوراک کی شدید قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سرینگر ایئر پورٹ پر راہول گاندھی کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ راہول گاندھی کو اگلے جہاز سے واپس بھیج دیا گیا۔ اگر مقبوضہ کشمیر میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو جانے کی اجازت دیتے۔ کانگریس لیڈر کو پریس کانفرنس کے دوران گرفتار کیا گیا۔ بھارتی یکطرفہ اقدامات کوبھارتی اپوزیشن کے بہت سے رہنما بھی مسترد کرچکے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ ہوا۔ سیکریٹری جنرل یواین سے بھارت کیجانب سے کلسٹربم کے استعمال کا بھی تذکرہ کیا۔ سیکرٹری جنرل یواین کو بتایا بھارت کسی جھوٹے آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل یواین سے کہا کہ اقوام متحدہ فی الفور کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے میں بھی فی الفور کردارادا کرے۔اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اپنے ممبر ممالک کو صورتحال سے فوری آگاہ کرے۔ مقبوضہ کشمیرمیں نیا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ انسانی حقوق کمشنر کوآزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں کہا کہ یواے ای پرکسی تیسرے ملک سے تعلقات سے متعلق قدغن نہیں لگا سکتے،کابینہ کی منظوری کے بعد کشمیرکے بارے میں اگلا لائحہ عمل جلد شیئر کریں گے۔

کرکٹر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راو¿نڈر عماد وسیم بھی شادی شدہ کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ نکاح کی اس سادہ تقریب میں عماد وسیم نے سفید کرتا شلوار پر کالی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی جب کہ نکاح کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا تھا۔عماد وسیم نے 26 اگست کو ہونے والی دعوت ولیمہ میں وزیراعظم عمران

خان سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان اور دوست احباب کو بھی مدعو کررکھاہے۔عماد وسیم سے سے پہلے 20 اگست کو فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو سے ہوا تھا۔ عماد وسیم کی اہلیہ کی فیملی کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم وہ ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں۔

فاسشٹ مودی کوایوارڈ دینے پر نازشاہ کے احتجاج پرشکریہ، حامد میر

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ فاسشٹ مودی کوایوارڈ دینے پر نازشاہ کے احتجاج پر شکریہ، جب پوری امت مسلمہ خاموش تھی، تو ناز شاہ نے اماراتی حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پاکستانیوں اور کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کردی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن کو بہادر بہن ناز شاہ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔حامد میر نے کہا کہ فاشسٹ مودی کو امارات کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے کے خلاف امت مسلمہ کے بڑے بڑے لیڈر خاموش رہے۔ لیکن برطانوی پارلیمنٹ کی ایک بہادر خاتون رکن ناز شاہ نے اماراتی حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پاکستانیوں اور کشمیریوں کی اکثریت کے جذبات کی ترجمانی کردی، بہادر بہن ناز شاہ کا بہت شکریہ۔واضح رہے متحدہ عرب امارات کی شاہی حکومت نے بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول”زیڈ ایوارڈ“ سے نوازا۔ جس پر برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”اماراتی ولی عہد کے نام لکھا گیا میرا خط میڈیا میں آگیا ہے البتہ کشمیر میں بھارتی مظالم ابھی بھی جاری ہیں، ہم یہ سب دنیا کو بتائیں گے“۔برطانوی خاتون رکنِ اسمبلی ناز شاہ نے اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ انہوں نے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھا دیا ہے جس میں انہوں نے ولی عہد سے نریندرا مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ناز شاہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ”کل میں نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید کو خط لکھا ہے، جس میں میں نے وزیر اعظم مودی کو ایوارڈ دینے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ کشمیر کے عوام مودی کے ہاتھوں تکلیف اٹھا رہے ہیں“۔ برطانوی رکنِ پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں ’وی سٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی شئیر کیا اور اپنے خط کی تصویر بھی شائع کی تھی۔برطانیہ نشریاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق بریڈ فورڈ سے منتخب ہونے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے خط میں امارات کے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں بلکہ خود ایک کشمیری کی حیثیت سے امارات کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے پر مایوس ہیں۔ناز شاہ نے اماراتی ولی عہد کے نام خط میں انہیں بتایا ہے کہ مودی نے 15دن سے کشمیر میں مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے اور ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور رابطوں کے دیگر ذرائع بند کر کے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کر دیا ہے۔ ناز شاہ نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط کے آخر لکھا ہے کہ ’اگر آپ کے اقتصادی معاہدے آپ کو کشمیروں کے لیے کھڑے ہونے یا بولنے سے روکتے ہیں تو کم از کم آپ متحدہ عرب امارات کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اس معاملے پر خاموش رہیں اور دل میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کریں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا گیا

متحدہ عرب امارات ( ویب ڈیسک ) : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ”زید ایوارڈ” سے نوازا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ”زید ایوارڈ” دیا گیا۔خلیج ٹائمز کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ظالمانہ طور پر کشمیر پر قبضہ کر چکا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ا±س وقت اسلامی ملک متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت سے تشویش کا اظہار کرنے کی بجائے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز رہا ہے۔

راناثںاءاللہ اور اہل خانہ کے نام کروڑوں روپے کے گھر،پلاٹس،گاڑیاں اور دکانیں

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی رانا ثناءاللہ اور ان کے فیملی ممبرز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راناثناءاللہ کے نام کروڑوں روپے کے گھر، دکانیں اور گاڑیاں ہیں۔اے این ایف نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی ہے۔اے این ایف ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نام پر کروڑوں روپے کی مالیت کی 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں،راناثنائ اللہ ،انکی فیملی ممبرز اور قریبی عزیزداروں کے نام پر کل 14 کمرشل پلاٹس ہیں۔سابق صوبائی وزیر قانون،ان کی فیملی اور قریبی عزیزداروں کے نام پر 50 سے زائد دکانیں ہیں۔جب کہ راناثنائ اللہ کے بھائی اور والدہ کے نام پر فیصل آباد میں دو گھر اور دو کمرشل ہالز ہیں،جب کی دستیاب دستاویزات کے مطابق راناثنائ اللہ اور ان کے فیملی ممبرز کے بینک اکاو¿نٹس میں بھی بھاری رقم موجود ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ ن لیگی رہنما نے تمام پراپرٹی منشیات سمگلنگ سے بنائی ہے۔اے این ایف نے راناثنائ اللہ اور ان کے اہل خانہ کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی ہے۔جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثنائ اللہ کا فرانسیسی حکومت کے تعاون سے چلنے والے واٹر پراجیکٹس سے ماہانہ نذرانے وصول کرنے کا انکشاف ہوا۔ اینٹی کرپشن نے سابق صوبائی وزیر رانا ثنائ اللہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو مزید انکشافات سامنے آ گئے۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ رانا ثنائ اللہ فرانسیسی حکومت کے تعاون سے چلنے والے واٹر پراجیکٹس سے نہ صرف ماہانی نذرانے وصول کرتے تھے بلکہ واٹر پراجیکٹس میں ہونے والی بے ضابطگیوں میں ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری کے بھی ان کے ساتھ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری میں رانا ثنائ اللہ کے دو قریبی ساتھیوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے سے چرس برآمد ، گرفتار کر لیا گیا

بہاولپور (ویب ڈیسک) : مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ناکے پر تلاشی کے دوران حسینہ ناز کے بیٹے ذیشان سے آدھا کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور سے منتخب ہونے والی رکن پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو جوڈیشیل کردیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے چار من چرس برآمد کرکے بیٹے کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور کی ن لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار چرس برآمد کر لی۔اے این ایف ذرائع کے مطابق اتوار کے روز چھاپے کے دوران فوزیہ ایوب کے گھر سے 4 من چرس برآمد ہوئی جس کے بعد خاتون رہنما کا بیٹا طیب ایوب اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اینٹی نارکوٹکس نے بہاولپور کے علاقہ کوثر کالونی میں ن لیگی خاتون رہنما اورسابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا تو بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی جس پرسابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا گیا۔بعد ازاں طیب ایوب کی نشاندہی پر مزید کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ الیکشن میں آزاد امید وار پنجاب اسمبلی اسلم رند کے گھر پر بھی چھاپہ مارا کر ان کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ بھی چرس برآمد ہونےکے الزام میں گرفتار ہیں اور ان کے خلاف بھی تفتیش کی جاری ہے۔ رانا ثنا کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات 9 سی 15، اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اے این ایف کی طرف سے درج ایف ا?ئی ا?ر میں کہا گیا کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن سمیت 21 کلو منشیات برا?مد کی گئی ہیں۔