تازہ تر ین

سائرہ سے علیحدگی ہوئی ‘ طلاق نہیں: شہروز نے خاموشی توڑ دی

لاہور(شوبز ڈیسک) ممتاز اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق سے متعلقہ خبروں کی واضح طور پر تردید کی ہے۔ انہوں نے ا س ضمن میں باقاعدہ ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے اور ممتاز اداکار جاوید شیخ کے بھانجے شہروز سبزواری نے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس کا مقصد افواہوں کو غلط ثابت کرنا ہے۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کو روڈ پر لایا جارہا ہے۔ انہوں نے مو¿قف اپنایا ہے کہ ایک ایسی لڑکی کو میرے اور سائرہ کے بیچ لا یا جا رہا ہے جس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔شہروز سبزواری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماڈل صدف سے ان کے تعلقات نہیں ہیں اور ان سے ملاقات بھی صرف ایک ماہ قبل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنا کسی ثبوت کے کسی کے کردار پر انگلی اٹھانا گناہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain