تازہ تر ین

سفارتخانے پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑیگی ،ٹرمپ کی دھمکی ،منہ توڑ جواب ملے گا ،آیت اللہ حامنہ ای

تہران‘ نیویارک (نیٹ نیوز) آیت اللہ خامنہ ای نے اجتماع سے خطاب میںکہا کہ میں اور ایران کی حکومت اورعوام الحشدالشعبی پرامریکی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے اس خطے، باالخصوص عراق کے عوام کی نفرت امریکی جرائم پر ان کا فطری ردعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ الحشد الشعبی ے اڈے پر امریکی حملہ ، داعش کی شکست کا انتقام ہے کیونکہ الحشد الشعبی نے ہی عراق میں داعش کو شکست دے کر اس کو ختم کیا ہے۔ایرانی صدر نے عراق کے واقعات میں ایران کو قصور وار ٹھہرانے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سراسر غلط ہے کیونکہ عراق کے معاملات کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا جان لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ایرانی عوام کے مفادات و مصلحت، عزت و عظمت اور ترقی و پیشرفت کے لیے خطرہ بننے والوں پر کاری ضرب لگائے گا اور اس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔آیت اللہ خامنہ ای نے عراق اور افغانستان میں امریکہ کے مجرمانہ اقدامات اور خاص طور پر بدنام زمانہ امریکی ایجنسی بلیک واٹر کے ہاتھوں ہزاروں عراقی دانشوروں اور عام شہریوں کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے بعض ملکوں کی اجازت کے بغیر امریکی حکام کے دورے اور ان ملکوں میں قائم اپنے فوجی اڈوں میں ان کی غیر اعلانیہ آمد، اس خطے کے ملکوں اور قوموں کے خلاف امریکہ کے تحقیر آمیز رویئے کا ایک اور نمونہ ہے۔ایرانی صدرنے ایران کے عوام کو بہادر، با بصیرت اور ہر میدان میں ڈٹ جانے والی قوم قرار دیا اور فرمایا کہ کامیابی ملت ایران کے قدم چومے گی اور ملک کا مستقبل آج سے زیادہ روشن اور تابناک ہوگا۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، عراق میں امریکی سفارت خانہ محفوظ ہے اور تھا، ہمارے کئی فوجی انتہائی خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ فوری طور پر عراق پہنچ چکے ہیں۔ٹرمپ نے فوری فوجیوں کی تعیناتی کی درخواست منظور کرنے پر عراقی صدر اور وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔دو روز قبل امریکی فورسز نے عراق میں مقامی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ان حملوں کے خلاف گزشتہ روز عراقی دارالحکومت میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان پہنچایا۔امریکی سفارت خانے پر حملے کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہماری املاک میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار مکمل طور پر ایران ہے اور اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ تنبیہ نہیں بلکہ دھمکی ہے۔ ساتھ ہی امریکی صدر نے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ محفوظ ہے اور تھا، ہمارے کئی فوجی انتہائی خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ فوری طور پر عراق پہنچ چکے ہیں۔ٹرمپ نے فوری فوجیوں کی تعیناتی کی درخواست منظور کرنے پر عراقی صدر اور وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain