Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالے کرکٹر ز پر جرمانے کا فیصلہ

    By Daily Khabrainجنوری 4, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کرکٹرز پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 6 اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے، فٹنس ٹیسٹ سینٹرل کنٹر یکٹ یافتہ کرکٹرز کے ہوں گے اور پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ دستیاب کرکٹرز دیں گے جب کہ دیگر کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہو گا۔بی پی ایل کھیلنے والے وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کرکٹرز پر اس وقت تک جرمانہ عائد رہے گا جب تک وہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر لیتا۔‏کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ پانچ حصوں پر مشتمل ہوگا جن میں فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ شامل ہیں۔فٹنس ٹیس کا پاس کرنا سینٹرل کنٹریکٹ کی شق میں شامل ہے لیکن پی سی بی نے اس طرح اس کا اعلان پہلے کم ہی کیا ہے۔اب اس حوالے کھلاڑیوں کو باضابطہ طور پر بتا دیا گیا ہے کہ فیل ہونے کی صورت میں 15 فیصد جرمانہ عئد کیا جائے گا، چھ برس قبل کچھ کھلاڑیوں کو جرمانے کا سامنا رہا ہے۔پی سی بی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کی صورت میں اس کرکٹر کا سینٹرل کنٹریکٹ برقرار رکھنا بھی خطرے میں پڑ جائے گا کیونکہ مقرر کردہ معیار حاصل کرنے میں مسلسل ناکامی پر مذکورہ کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری میں تنزلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔‏ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کھلاڑیوں کی فٹنس کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔پی سی بی نے اس مرتبہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد قومی کھلاڑیوں میں فٹنس کے بہترین معیار میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔‏ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو گزشتہ ماہ فٹنس کے مطلوبہ معیار کے بارے میں بتا دیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں کو مطلوبہ معیار کے حصول میں ناکامی کی صورت میں جرمانوں کے بارے میں بھی آگاہ کرچکا ہے

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘

      پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

      پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.