Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    متنازعہ شہریت بل،بھارتی فنکاروں کا مودی کے اجلاس میں شرکت سے انکار آر ایس ایس کے غنڈوں کا نہرو یونیورسٹی پر حملہ ،20زخمی

    By Daily Khabrainجنوری 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے متنازع شہریت قانون پر بریفنگ کے لیے بلائے گئے ایک اہم ترین اجلاس میں بولی وڈ کے کسی بھی بڑے اداکار یا اداکارہ نے شرکت سے انکار کرکے حکومت کو پریشانی میں ڈال دیا۔ نریندر مودی کی ہدایات پر سابق موسیقار اور یونین وزیر پیوش گویل نے ممبئی میں ایک اہم اجلاس بلایا تھا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا تھا کہ اہم ترین اجلاس میں شرکت کے لیے بولی وڈ ی 25 نامور شخصیات کو شرکت کے دعوت نامے بھجوائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ متنازع شہریت قانون کے حوالے سے بہت ساری غلط معلومات پھیل رہی ہیں اس لیے درست معلومات کے لیے ان کا حکومتی اجلاس میں آنا لازمی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ اجلاس 5 جنوری کی شب ممبئی کے ایک نجی ہوٹل میں ہونا تھا جس میں متعدد شخصیات کی شرکت کا امکان تھا۔ تاہم اب بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت کے اجلاس میں کسی بھی معروف بولی وڈ شخصیت نے شرکت نہیں کی۔ ٹی وی کے مطابق متنازع شہریت قانون پر بولی وڈ شخصیات کو حکومتی معلومات فراہم کرنے والے اجلاس میں ان بولی وڈ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جو متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی اجلاس میں کسی بھی بڑے اور نامور بولی وڈ اداکار یا اداکارہ نے شرکت نہیں کی تاہم چند جانی پہچانی شخصیات پروگرام میں شریک ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق موسیقار انو ملک، گلوکار شان، کیلاش کھیر اور اروشی روتیلا حکومتی اجلاس میں شریک ہوئیں، ان کے علاوہ ٹی سیریز کے مالک بشن کمار، فلم ساز رتیش سدھوانی، رنویر شورے، کنال کوہلی اور رمیش تارانی بھی اجلاس میں دکھائی دیے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جاوید اختر، وکی کشال، آیوشمن کھرانہ، روینہ ٹنڈن، بونی کپور، کنگنا رناوٹ اور مدھر بھنڈارکر سمیت دیگر معروف شخصیات شرکت کریں گی تاہم ان میں سے کوئی بھی شخصیت اجلاس میں شریک نہیں ہوئی۔ رہورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متنازع شہریت قانون کے مظاہروں میں دکھائی دینے والی اداکارہ ریچا چڈا اور فلم ساز کبیر خان کو بھی اجلاس میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے اجلاس میں نہ جانا ہی بہتر سمجھا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق متنازع شہریت قانون پر ہونے والے مظاہروں میں شریک ہونے والی سوارا بھاسکر، فلم ساز انوراگ کشیپ، سوشانت سنگھ اور نکھل آڈوانی کو حکومتی اجلاس میں شریک ہونے کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔ حکومتی اجلاس میں دعوت ملنے کے باوجود بولی وڈ شخصیات کی جانب سے شرکت نہ کرنے کو سمجھا جا رہا ہے کہ بولی وڈ انڈسٹری بھی حکومت کی جانب سے بنائے گئے متنازع شہریت قانون کے خلاف ہے۔ جہاں بولی وڈ شخصیات نے حکومتی اجلاس میں شرکت نہ کرکے حکومت کو ناراضی کا پیغام دیا ہے وہیں بولی وڈ شخصیات قانون بنائے جانے سے اب تک سوشل میڈیا پر متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرتی دکھائی دیتی ہیں جب کہ سوارا بھاسکر، ریچا چڈا اور سوشانت سنگھ جیسے اداکار تو مظاہروں میں شریک بھی ہوتے رہے ہیں۔ مبینہ طور پر سوشانت سنگھ کو ان کے ٹی وی شو سے بھی متنازع قانون کی حمایت کرنے پر نکالا گیا تھافوٹو: فیس بک مذکورہ متنازع قانون بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں بنایا تھا، متنازع بل کو لوک سبھا اور راجیا سبھا سے پاس کرائے جانے کے بعد بھارتی صدر نے 12 دسمبر کو اس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل قانون بن گیا تھا۔ مذکورہ متنازع قانون کے تحت 6 مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستان، افغانستان یا بنگلہ دیش سے 31 دسمبر 2014 سے قبل بھارت منتقل ہونے والے تمام افراد کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔ مذکورہ قانون میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد کو شہریت دینے اور مسلمانوں کو نظر انداز کیے جانے کے خلاف نہ صرف بھارت کے 22 کروڑ مسلمان بلکہ ہندو، عیسائی اور سکھ بھی احتجاج کررہے ہیں۔ بھارت میں انتہا پسندآر ایس ایس کے غنڈوں نے تعلیمی اداروں کوبھی نہ چھوڑا، دلی کی جامعہ ملیہ کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ بھی نشانے پر آ گئے۔ آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کا سر پھاڑ دیا، واقعہ میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر صورتحال بیان کرتے ہوئے رو پڑیں۔اندھیر نگری چوپٹ راج، جامعہ ملیہ کے بعد جواہر نہرو یونیورسٹی بھی تاراج، مودی کی آشیر باد سے آر ایس ایس کے نقاب پوشوں نے جے این یو پر دھاوا بول دیا۔ فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے طلبہ اور اساتذہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ڈنڈوں سے لیس غنڈوں کا تعلق آر ایس ایس کی طلبہ ونگ سے تھا جنہوں نے جواہر لعل یونیورسٹی میں گھس کر کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کرتے طلبہ کو بری طرح مارا۔ اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ایشے گھوش کا سر پھاڑ دیا، بالی وڈ اداکار ذیشان ایوب نے ویڈیو پیغام میں عوام سے جلد از جلد جے این یو پہنچنے کی اپیل کر دی۔بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر جواہر نہرو یونیورسٹی کی صورتحال بیان کرتے ہوئے رو پڑیں، دہلی پولیس کی موجودگی میں طلبہ پر ظلم ہوتا رہا جس کے بعد نقاب پوش افراد بغیر رکاوٹ کے واپس بھی چلے گئے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.