تازہ تر ین

بھارت کی 10ٹریڈ یونینز کا آج مودی کے خلاف ہڑتال، مظاہروں کا اعلان ،25کروڑ افراد شرکت کریں گے ،حکام

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں دس ٹریڈ یونینز نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آٹھ جنوری کو لک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ٹریڈ یونینز حکام کا کہناہے کہ ہڑتال میں پچیس کروڑ لوگ شرکت کریں گے۔بھارت کی دس ٹریڈیونینز کے حکام نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور احتجاج آٹھ جنوری کو کیا جائےگا۔دس مزدور یونیز کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ہڑتال میں چھوٹی اور بڑی ٹریڈ یونینز اور تمام تنظیمیں شرکت کریں گی۔یونینز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت نے مزدوروں کا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ہڑتال پر مجبور کیا گیا۔ دہلی پولیس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تشدد کا شکار طلبا یونین کی سربراہ ایشے گھوش سمیت 19طلبا کے خلاف سیکیورٹی گارڈز پر حملہ کرنے اورتوڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا،تشدد کے شکار طلبا یونین کی سربراہ ایشے گھوش کا کہنا ہے کہ کیمپس پر مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا اور انہیں کئی لوہے کی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن طلباپر حملے کے لیے استعمال ہونے والی ہر آہنی سلاخ کا جواب آہنی عزم و حوصلے اور بحث و مباحثے سے دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نقاب پوش ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے طلبا کے خلاف ہی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔دہلی پولیس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تشدد کا شکار طلبا یونین کی سربراہ ایشے گھوش سمیت 19طلبا کے خلاف سیکیورٹی گارڈز پر حملہ کرنے اورتوڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ بھارتی دارالحکومت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا و طالبات پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ حملے کی ہندو رکشا دل نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک مخالف سر گرمیوں پر ضرورت پڑی تو آگے بھی ایسا ہی ہوگا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں طلبا کا احتجاج جاری ہے اور سیاسی و سماجی شخصیات کے لگاتار بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔اسی دوران طلبا پر ہونےوالے حملے کی ذمہ داری ‘ہندو رکشا دل’ نے قبول کرکے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس ہندو تنظیم نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ جے این یو میں اتوار کو ہونے والاتشددانہی کے کارکنان نے کیا ہے۔ہندو رکشا دل کے قومی صدر پنکی چودھری نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ طلبا کی پٹائی کرنے والے ان کے کارکنان تھے اور آئندہ بھی وہ جے این یو میں ملک مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ پنکی چودھری نے کہا کہ اگر ملک مخالف سرگرمیاں اس یونیورسٹی میں آگے بھی دیکھنے کو ملیں تو ایک بار پھر اسی طرح کی کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں دہلی پولس نے ابھی کچھ بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain